عظیم زندگی

by Other Authors

Page 21 of 200

عظیم زندگی — Page 21

۲۱ اور یہ اس کے لئے اس دُنیا میں جنت دیکھنے کے مترادف ہوگا۔اسلام محض خشک قواعد وضوابط کا نام نہیں بلکہ یہ تو زندگی بخش پیغام کا نام ہے جو ایسی ہدایت مہیا کرتا ہے جو انسان کو آسمانی مسترتوں اور قناعت سے ہمکنار کرتا ہے جسے ارضی بہشت کا نام دیا جاسکتا ہے، بلاشبہ یہ مقام ایک ہی جست میں تو حاصل نہیں کیا جاسکتا یہاں تک پہنچنے کیلئے اور اپنے اندر ایک انقلاب پیدا کرنے کے لئے استقلال کی ضرورت ہے اور نیکی کی راہوں پر چلنے کے لئے خواہش ہونی چاہیے یہی اِسلام کا مقصد اور منتہا ہے۔قرآن کریم مسلمانوں کو اسی لئے نیکی میں سبقت لے جانے کی بار بار تاکید کرتا ہے کیونکہ اس ارضی بہشت اور اخروی جنت کے حصول کی راہیں بہت کشادہ ہیں۔بعض امور دولت کے حصول اور سفلی زندگی کی آسائشوں سے بھی زیادہ بیش قیمت ہیں اسلام ان آسائشوں کی مذمت تو نہیں کرتا لیکن اس امر کی کھلی کھلی نشان دہی ضرور کرتا ہے کہ روحانی انعامات دنیوی آسائشوں سے بدرجہا زیادہ اہم ہیں۔تعلق باللہ اور تقویٰ کی زندگی مادی عیش و طرب سے بدرجہا زیادہ راحت افزا ہوا کرتی ہے۔روحانی دولت انسان کو زندگی کے طوفانوں میں صبر و استقلال کی ہمت عطا کرتی اور ہر حال میں قلبی سکون عطا کرتی ہے۔یرقلبی کیفیت اس وقت حاصل ہوتی ہے جب انسان اپنے خیالات کو احکام الہی اور اخلاق حسنہ کے ساتھ ہم آہنگ کرلیتا ہے اللہ تعالیٰ متقیوں کی تعریف میں ارشاد فرماتا ہے۔اِنَّ اكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اتَّقَيكُمُ (۳) : ۴۹) اللہ کے نزدیک تم میں سے زیادہ معزز وہی ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔پھر فرمایا کہ فَاِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقُوای (۱۹۸: ۲) اور (یاد رکھو) بهتر زاد راه تقومی ہے حقیقی خوشی کا راز مذہب میں پنہاں ہے اور یہ نیک زندگی گذارنے سے ہی حاصل