عظیم زندگی

by Other Authors

Page 169 of 200

عظیم زندگی — Page 169

149 بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے فرمایا ہے : "خدا کی رضا اور خواہش تمہارے دماغ میں ہر وقت حاضر رہنی چاہیئے خدا کی خوشنودی اور ناراضگی ہر وقت ہمارے مد نظر اور اس کی محرک ہونی چاہیے۔" یہ وہ زندگی ہے جسے کامیاب کہا جاسکتا ہے اگر چہ مسلمانوں کو قرآن پاک ہدایت کے لئے نوازا گیا ہے اس کے باوجود بہت سے لوگ روپیہ اور دولت حاصل کرنے کے لئے دیوانے ہوئے جارہے ہیں یہ سوچ کر کہ مینیج ترقی اور خوشحالی روپیہ حاصل کرنے میں ہے لیکن اگر ان کے دلوں میں اسلام کے لئے صحیح محبت اور خلوص ہو تو وہ فلاح وہاں حاصل کریں جہاں کہ یہ واقعی موجود ہے ارشاد ربانی ہے:۔قد افلح من ترى وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّى هُ بَلْ تُؤْثِرُونَ الحيوة الدُّنْيَا وَالْآخِرَةُ خَيْر وابقى ۵ (۱۵:۸۷ تا ۱۸) حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے خدا تعالیٰ سے پورے دل سے محبت کی اہمیت پر بہت زور دیا ہے آپ نے فرمایا ہے : خدا کی صف مکمل طور پر متوجہ ہوجاؤ حتی کہ تمارا دل اس دنیا سے اچاٹ ہو جائے " اگر چہ ہمیں اس دنیا میں رہنا ہے تاہم اس دنیا کی لالچ اور دولت کی محبت ہماری روحانی ذمہ داریوں سے زیادہ نہ بڑھ جائے۔زندگی کیا ہے ؟ یہ تو خواب کی طرح آتی جاتی ہے ہمارا طبعی جسم تو صرف ایک خول ہے جس میں ہمارا رہنے والا