عظیم زندگی — Page 118
اوپر سے اُسے دیکھ رہا ہوں یہ جسم روشن دن کی طرح بستر پر پڑا ہوا تھا میں نے اپنے چہرہ کو خاص طور پر دیکھا اور تعجب کیا کہ میں اپنے آپ کو ایسے دیکھ رہا ہوں جس طرح دوسرے لوگ مجھے دیکھتے ہیں۔یہ تجربہ بالکل حقیقی اور یقینی تھا اس میں خیال یا وہم کا کوئی دخل نہیں اور میں جانتا ہوں کہ یہ واقعہ بالکل حقیقت تھا (THE PHENOMENA OF ASTRAL PROJECTION) ایک دوسرا مصنف بروس میل فراج میں لکھتا ہے :۔" BRUCE BELFRAGE اپنی سوانح عمری ر میں ایک موذی مرض میں مبتلا ہو گیا جس کی وجہ سے میں قریباً ختم ہوگیا ایک رات میں اپنے جسم سے آزاد ہو گیا اور اسے بستر پر سکتہ کی حالت میں دیکھا یہ حالت بالکل قدرتی لگتی تھی اور اس تجربہ سے مجھ پر ثابت ہو گیا کہ جسم اور روح بالکل الگ الگ ہیں اور میری حقیقت یعنی میری روح کبھی نہیں مرسکتی ، روح کے جسم سے باہر نکل جانے کے تجربات لوگوں کو صرف سونے کی حالت ہی میں نہیں ہوئے بلکہ بعض بیماروں کو ایسے تجربے دوائی کے زیر اثر بیہوش ہونے کی حالت میں بھی ہوئے۔ایک مصنف فن سے لکنگ بیک LOOKING BACK J۔A۔FINDLAY میں لکھا ہے کہ :۔نے اپنی کتاب ایک عورت جس کی دیانت داری اور راست بازی پر ذرہ بھر بھی شبہ نہیں ہو سکتا اس نے مجھے بتلایا کہ ایک دفعہ جب وہ (1) ANAESTHETICOS