عظیم زندگی — Page 75
پر سوار ہے " نوع انسان کی ایک مہلک ترین مرض چیڑ پھڑ پن ہے ہاں وہ جن کو روح القدس نے بیماریوں سے صاف کیا ہے وہ اس مرض سے محفوظ رہتے ہیں جو اس دنیا میں بہت تھوڑے ہیں۔ایک مثالی گھر سلامتی کا مرقع ہوتا ہے جبکہ ایک فسادی گھر اس دنیا میں ہی جنم کا آئینہ دار ہوتا ہے۔جو اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ چڑ چڑے پن کا مظاہرہ کرتا ہے اور دوسروں کے ساتھ امن سے نہیں رہ سکتا وہ بیمار ہے لہذا ایسے شخص کو عہد کرنا چاہیئے کہ وہ اپنی زبان کو لگام دے گا اور یوں دوسرے انسانوں کے ساتھ اس کے تعلقات بہتر ہوتے چلے جائیں گے۔بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب نے فرمایا ہے کہ اکثر لوگ دیکھنے میں بظاہر اچھے نظر آتے ہیں لیکن اندر سے خونخوار بھیڑیوں کی طرح ہوتے ہیں بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جو روحانی طور پر عالم اور فاضل سمجھے جاتے ہیں اور خصوصا جب وہ اپنے مداحوں میں گھرے ہوتے ہیں لیکن جب ان کو غصہ آتا ہے تو لال بھبو کے ہو جاتے ہیں اور سخت و گندے الفاظ ان کے منہ سے نکلتے ہیں جس سے وہ لوگ بھی پریشان ہو جاتے ہیں جن کی نظر میں وہ معزز ہوتے ہیں۔اگر چہ بعض مواقع پر غصہ جائز ہے لیکن اس پر کنٹرول رکھنا بہت لازم ہے۔جس طرح سوار اپنے گھوڑے کی رہنمائی کرتا ہے اور اس پر کنٹرول رکھتا ہے اسی طرح انسان کو اپنے غصہ پر قابو رکھنا چاہئیے اور حسب ضرورت ہو اسے فوراً روک سے بقصہ کی صورت میں ایک گر تھامس جیفرسن نے بیان کیا ہے کہ ” جب غصہ میں ہو تو بات کرنے سے پہلے دین تک گنوایا