عظیم زندگی

by Other Authors

Page 71 of 200

عظیم زندگی — Page 71

لبنى ادم قَدْ انْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَا مَّا تُوَارِي سَواتِكُمْ وَرِيئًا وَلِبَاسُ التَّقْوَى ذَلِكَ خَيْرٌ (74:<) اسے آدم کی اولا دہم نے تمہارے لئے ایک ایسا لباس پیدا کیا ہے جو تمہاری چھپانے والی جگہوں کو چھپاتا ہے اور زینت کا موجب بھی ہے اور تقوی کا لباس تو سب سے زیادہ بہتر ہے۔ایک اور جگہ ارشاد ہے :- فَامَّا الَّذِينَ امَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ فَيُوَفِّيْهِمْ أجُورَهُمْ (۱۷۴ : ۴) پھر جو لوگ مومن تھے انہوں نے نیک اور مناسب حال عمل کئے تھے انہیں وہ ان کے پورے پورے بدلے دے گا۔ہر سلمان کی یہی خواہش ہونی چاہیئے کہ وہ تقوی کا لباس اوڑھ لے کیونکہ یہی قرآن کا پیغام ہے۔یہ روحانی تمغہ یا ٹرائی ایک چمک دار ہیرے کی مانند ہے جو برت بھری پہاڑ کی چوٹی پر چمکتا ہے۔بہت تھوڑے ہیں جو اتنی بلندی پر جاسکیں اور اس انعام کو حاصل کر سکیں کیونکہ راستہ پھیلنے والا اور ڈھلوان ہے۔تقوسی رضاید الہی کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کا نام ہے تا انسان کا ہر خیال، ہر لفظ اور ہر تصل صرف اور صرف خدا کی شان بیان کرنے کے لئے ہو۔وہ نیک انسان جو تقوی کی روشنی سے بہرہ ور ہوتا ہے وہ دوسرے انسانوں سے بالکل مختلف ہوتا ہے اس کے چہرہ پر کسی اور دنیا کے دریچوں سے روشنی چمکتی ہے اور اس کا کر دار روحانی شوکت اور کشش سے رنگین ہوتا ہے۔اس کے گرد