عظیم زندگی

by Other Authors

Page 65 of 200

عظیم زندگی — Page 65

۶۵ روزہ کیوں رکھتے ہو تو جواب دیتے ہیں خدا کا حکم ہے جبکہ وہ خدا کے دوسرے احکامات کو نظر انداز کر رہے ہوتے ہیں مثلاً شراب پینا ، جوا کھیلنا، سودی کاروبار کرنا ، نمازند پڑھنا وغیرہ۔اگر ایسے شخص میں ذرا بھی اسلامی روح کا مادہ ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرے گا نہ کہ صرف روزوں پر ، ایسے شخص کی زندگی میں روزہ کوئی انقلاب نہیں لائے گا اور نہ ہی وہ متقی بن سکے گا حالانکہ متقی بنا ہی روزہ کا بنیادی مقصد ہے۔رمضان المبارک روزوں کا مقدس مہینہ ہے۔یہ ایسا مقدس مہینہ ہے جس میں خدا تعالیٰ نے ان لوگوں پر جو روزے رکھتے ہیں اپنی برکات نازل کرنے کا وعدہ فرمایا ہے ایسے لوگ روزوں کے ساتھ ساتھ خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں اور دُعا اور اعمال صالحہ سے خدا تعالیٰ کی نصرت و تائید کے طلبگار ہوتے ہیں۔روزہ کے اوقات میں روزہ دار کو نہ صرف کھانے پینے سے پر ہیز لازم ہے بلکہ اس کو غصہ، غیبت اور ہر قسم کی دوسری بُری باتوں سے بھی بچنا چاہیے۔انسان کو اپنی زبان کی حفاظت شیطان کے حملوں سے کرتے رہنا چاہئیے مگر رمضان المبارک کے ایام میں اس کا خاص خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ یہ وہ ایام ہیں جن میں ہر پر خلوص کوشش کا بدلہ اللہ تعالی زیادہ سے زیادہ دیتا ہے۔ہر قسم کا گناہ شیطانی ترغیبات سے اپنے آپ کو نہ بچانے کا نتیجہ ہوتا ہے۔روزہ نہ سے ضبط نفس کی قوت بڑھتی ہے اور یوں انسان شیطانی حملوں سے بچنے کے لئے اپنے آپ کو قلعہ بند کر لیتا ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ ان لوگوں کو اپنا خاص انعام دینگا جو اس کے مشکور ہوں گے وَسَيَجْزِی اللہ الشکرین (۳: ۱۳۵) رمضان کا مہینہ ایک ایسا مہینہ ہے کہ اس میں انسان خدا کی نعمتوں کا طالب ہوتا ہے۔یہ ایک سنہری موقع ہے