عظیم زندگی — Page 1
اخلاقی اقدار کا نمود جنہوں نے سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا کی سیر کی ہے انہوں نے پریس سٹریٹ پر ولیور ٹی اسٹیشن سے سو گز کے فاصلہ پر ایک یاد گار بھی دکھی ہوگی جومشہور سکاٹ مصنف اور مؤرخ سرو انٹر اسکاٹ کی یاد میں تعمیر کی گئی تھی نہیں جب بھی اس کو دیکھتا ہوں تو مجھے اس کے وہ آخری الفاظ یاد آتے ہیں جو اس نے اپنی موت سے قبل اپنے داماد سے کہے تھے :- " میری زندگی کے آب چند ہی لمحات باقی ہیں میری ہی تمہیں نصیحت ہے کہ اچھے انسان بنو نیکیوں کو اختیار کر وا دین کو اختیار کرو اور جب آخری آرامگاه کی طرف آنے کا وقت آئے گا تو تمہیں اس سے بہتر چیزیں کام نہیں آئیں گی؟ سر والٹر اسکاٹ نے اگر چہ ادبی دنیا میں بڑا نام پیدا کیا اور بے شمار قارئین اس کی بہت تعریف کرتے ہیں مگر حیات کے آخری لمحات میں وہ یہ سمجھ گیا کہ زندگی کی سب سے زیادہ قیمتی متاع نیک بنا اور نیکی کا اختیار کرنا ہے چنانچہ اس نے اسلام کی ایک بہت بڑی صداقت کو پہچانا جو قرآن مجید میں یوں بیان ہوئی ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا ليَعْبُدُونِ (۵۱:۵۷) ترجمہ : میں نے جن اور انسان کو نہیں پیدا کیا مگر یہ کہ وہ میری عبادت