عظیم زندگی

by Other Authors

Page xxi of 200

عظیم زندگی — Page xxi

آخر کار میں نے کہا کہ میں اس بارہ میں مزید سوچوں گا اور جلد ہی انہیں مطلع کروں گا میری اس ہچکچاہٹ پر یہ کچھ افسردہ ہو گئے اور چند دنوں کے بعد سلسلہ کے دیگر واقفین کی طرح بلا شرط اسلام کی راہ میں اپنی زندگی وقف کر دی اور میں نے ان کی درخواست حضرت امیر المؤمنین کی خدمت میں برائے منظوری بھجوا دی اس سفارش کے ساتھ کہ یہ عید مبلغ اسلام بن سکتے ہیں۔میں نے انہیں مسجد میں آنے اور ٹھہرنے کی دعوت دی تاکہ وہ اسلام کے بارہ اور سیکھ لیں حضرت امیرالمؤمنین نے نہایت شفقت کے ساتھ اس درخواست کو منظور فرمایا اور مسٹر آرچرڈ دیگر مبلغین کی طرح میدان تبلیغ میں کام کرنے لگے ہے ریویو آف ریلیجنز جون ۶۱۹۴۰ ) خدا تعالی کی مشقت بڑے عجیب انداز سے کام کرتی ہے اس نے چاہا کہ اس کا یہ حقیر بندہ پہلا یورپین احمدی مسلم مبلغ بنے۔وو یہ خدا تعالیٰ کا ایک عظیم احسان ہے جو اس نے مجھ ناچیز پر فرمایا اور میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز حضرت خلیفہ ایسیح الثانی نے اس خاکسار کو مشورہ دیتے ہوئے فرمایا :۔" بے شک آج تمہیں کوئی نہیں جانتا اور کسی نے تمہارا نام نہیں سنا لیکن یا درکھو ایک زمانہ آئے گا کہ قومیں تم پر فخر کریں گی اور تمہاری تعریف کے گیت گائیں گی اس لئے تم اپنے کردار اور گفتار پر نظر رکھو یہ سمت خیال کرو کہ جو کچھ تم کر رہے ہو وہ تمہارا ذاتی فعل ہے بلکہ وہ تمام برطانوی قوم کی حرف منسوب ہو گا آئندہ آنے والی نسلیں تمہاری پیروی کریں گی۔اگر