عظیم زندگی

by Other Authors

Page 165 of 200

عظیم زندگی — Page 165

۱۶۵ ۱۵ عبادت کی عادت انگریزی زبان میں مندرجہ ذیل قطعہ پر غور فرمائیں :- HERE LIES A SOLDIER, WHOM ALL MUST APPLAUD۔WHO FOUGHT MANY BATTLES AT HOME & ABROAD۔BUT THE HOTTEST ENGAGEMENT HE EVER WAS IN WAS THE CONQUEST OF SELF IN THE BATTLE OF SIN۔انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایک خاص مقصد کے لئے پیدا کیا ہے۔قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے کہ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ٥ (۵۷:۵۱) خدا کی عبادت صرف نماز پڑھنے تک ہی محدود نہیں یہ عبادت خیالات ، بول چال اور اعمال پر بھی حاوی ہے کیونکہ اعمال کو جب نیک نیتی سے کیا جائے تو یہ عبادت بن جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی عبادت ہمارا مقصد حیات ہے۔ایک مسلمان خواہ اس دنیا میں کتنا ہی بڑا مرتبہ حاصل کرلے یعنی خواہ وہ آرکیٹیکٹ ، ڈاکٹر ٹیچر، وکیل یا تا جرین