عظیم زندگی

by Other Authors

Page 138 of 200

عظیم زندگی — Page 138

۱۳۸ سالوں میں یہ ایک دفعہ مکمل طور پرگردش کرتی ہے۔یہ اتنی بڑی گلیکسی جوخلا میں اتنی بڑی جگہ گھیرے ہوئے ہے دس کروڑ (TRILLION) گلیکسی میں سے ایک ہے۔آج سے چودہ سو سال قبل عرب کے صحرا میں خدا نے اپنے ایک عظیم بندے کو یہ حقیقت بتائی کہ خلاء میں موجود ہرگزہ گردش کر رہا ہے۔فرمایا :- وا الشَّمس ينبغي لها أن تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا الَّيْلُ سَابِقُ لَ النَّهَارِ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ۔(۴۱:۳۶) آج دنیا کی توجہ خلاء میں جستجو اور کائنات کے عجائب کو جاننے کی طرف لگی ہوئی ہے ہم اس چیز کو برا نہیں کہتے مگر یہ بات قابل افسوس ہے کہ انسان کے اپنے اندر جو کائنات موجود ہے اس کی طرف کم تو قبہ دی جارہی ہے۔یہ اندر کی کائنات وہ ہے جو ہمیشہ قائم رہنے والی ہے دنیوی کائنات چاہے کتنی بڑی اور پرکشش ہو یہ تو صرف عارضی گھروندا ہے جس میں زندگی چند لمحات کے لئے بسر ہوتی ہے کائنات کی زندگی میں چند سال کیا اہمیت رکھتے ہیں؟ ابدیت کے مقابلہ میں اس کی اہمیت کیا ہے ؟ اللہ تبارک و تعالیٰ اپنی کتاب میں فرماتا ہے :- قُل مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلُ وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ لِمَنِ اتَّقَى وَلَا تَظْلَمُونَ فيلاه (۷۸:۴) پھر ایک اور جگہ ارشاد ہوتا ہے :- وما الحيرة الدُّنْيا إِلَّا لَعِبٌ وَلَهُوَ وَالدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْر لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ۔(PF:4) کائنات کے بارہ میں جو تحقیقات انسان نے کی ہے وہ تو صرف سطح کو چھونے