عظیم زندگی — Page 136
۱۳۶ مذکورہ بالا ما ہرین یہ بات تسلیم نہیں کرتے کہ خدا کائنات کا خالق ہے شاید وہ ملحد ہوں گے لیکن ذرا یہ ارشاد قرآنی ملاحظہ ہو :- بَدِيعُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ وَإِذَا قَضَى أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ (HA:P) كُن فَيَكُونُ دوسری جگہ ارشاد ہوتا ہے :۔الم تَعلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُه (14:P) کون ہے جو چاند کی چمک اور اس کے حسن سے مسحور نہیں ہوتا۔ہمیں نیلے آسمان کے خیمے کے نیچے چلنا چاہیئے۔کائنات میں ہر چیز ہم پر خدا کے اوصاف عیاں کرتی ہے۔خدا جو تمام جہانوں کا مالک ہے پس چاہیئے کہ ہم مبتنی بار آسمان کی طرف دیکھیں ہماری تو قبہ خدا کے اوصاف کی طرف جائے۔آمین یا رب العلمین۔Zakaria Virk P۔O۔Box 65, Kingston, ON K7L 4V6 Canada