عظیم زندگی

by Other Authors

Page 128 of 200

عظیم زندگی — Page 128

۱۲۸ ہیں۔خدا تعالیٰ کے برگزیدہ پیغمبر خدا کی روشنی میں مکمل طور پر بنائے ہوتے ہیں حقیق تو یہ ہے کہ ہر خدائی پیغمبر خدا کی روشنی کو اپنے روحانی مرتبہ کے مطابق ہی منعکس کرتا ہے۔وئیس VENUS سیارہ زمین سے قریب ترین سیارہ ہے اور دوسرے ستیاروں کی نسبت زیادہ چمکتا ہے ہم جوں جوں اس چمک دار ستارہ پر نظر دوڑاتے ہیں ویسے ویسے ہم خدا کی صفات میں مگن ہو جاتے ہیں کیونکہ یہی صفات خدا کے نیک بندوں میں بھی عیاں ہوتی ہیں۔ہمیں بار بار یہ صیحت کی جاتی ہے کہ خدا کی صفات کے نور کو ہمیں اپنے عمل، قول اور رسوچ کے ذریعہ اپنی زندگیوں میں پھیلانا چاہیئے۔ہمیں کائنات کی روشنی میں مرقع ہونے کی خواہش کرنی چاہیے اور نیکی کے عطر اور خوشبو کو اپنے اندر پیدا کرنا چاہیے جو کہ دنیا کے قیمتی ترین عطروں سے زیادہ خوش گوار عطر ہے۔بھائی عبدالرحمن صاحب نے بانی جماعت احمدیہ کی روحانی کشش کو درج ذیل الفاظ میں یوں بیان کیا ہے :۔" ان دنوں آپ کے چہرہ مبارک پر روشنی کا ایک ہالہ چھائے رہتا تھا۔آپ کے اندر سے پھوٹتی روشن چہرہ پر منعکس ہوتی جس سے سکون کا پتہ چلتا۔یہ روشنی گویا ایک چمکدار روحانی ہے نور تھا جو آپ سے کے چہرہ پر چمکتا تھا یہ اسی طرح ایک اور رفیق منشی محمد اروڑا بیان کرتے ہیں :- "آپ (حضرت مرزا غلام احمد صاحب) کا چہرہ اس قدر نورانی اور روحانی روشنی سے منور تھا کہ میں نے ایسا چہرہ ساری عمر کسی کا نہیں دیکھا۔یہ نور اور آپ کے مقناطیسی شخصیت