عظیم زندگی — Page 114
۱۱۴ نفسیاتی تجربے کے برعکس روحانی تجربہ خدا کی جانب سے نازل ہوتا ہے نفسیاتی تجر ہے کا رُوح پر کوئی اثر نہیں ہوتا اگر چہ وہ روحانی تجربے سے بہت مشابہ ہو مگر دونوں صورتوں میں انسان آوازیں سنتا ہے یا دور کسی جگہ پر قیمت شخص کو دیکھتا یا اس کے بارہ میں علم حاصل کرتا ہے یا بعض صورتوں میں وہ روحوں سے ملاقات کرتا ہے حتی کہ مستقبل میں ہونیو الے واقعات کا بھی علم حاصل ہوتا ہے۔روحانی تجربے میں اکثر یوں ہوتا ہے کہ خدائی آواز سنائی دیتی ہے اور خدا کی موجودگی بلاشبہ محسوس ہوتی ہے۔روحانی آنکھیں زمینی اُفق سے اُس پار دیکھتی ہیں جن سے لافانی کائنات کی حقیقت ظاہر ہوتی ہے نفسیاتی تجربہ کے برعکس روحانی تجربہ زیادہ پختہ ہوتا ہے اور یہ ہرگز کسی صورت میں انسان پر ہونیو الے اثرات کو کم نہیں کرتا۔اس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو یہ بصیرت حاصل ہوئی کہ اس زمینی دنیا کے علاوہ ایک دوسری تحقیقی دنیا بھی موجود ہے۔انسانی اصلیت ہماری اصلیت ایک لافانی روح ہے یا یوں کہ جسم سے لگی ہوئی روح ہے۔جسم تو جلد یا بدیر ختم ہو جاتا ہے مگر ہم اور ہماری اصلیت کبھی نہیں مرتی۔ہم ایک روح ہیں جس کو جسم ملا ہوا ہے نہ کہ ایک جسم جس کو روح ملی ہوئی ہے۔دیکھنے، جاننے اور اپنے آپ کو سمجھنے کے لئے ہمیں اپنی آنکھیں اندر کی طرف لگائے رکھنی چاہئیں۔اگر چہ دونوں آپس میں ملے ہوئے ہیں لیکن ہمارے جسم اور روح کی ماہیت ہمارے جسم پر نہیں ماسوا اس کے کہ روح یا ہمارا اصل حمل کے دوران رحم میں پرورش پاتا ہے۔روح کی پیدائش ایک ایسا موضوع ہے جس پر سیر حاصل بحث بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا