عظیم زندگی

by Other Authors

Page 107 of 200

عظیم زندگی — Page 107

1۔4 ہے۔یہ اتنی بڑی کائنات صرف توانائی کی بل میل کا ہی ایک بہت بڑا نظام ہے مختلف قسم کی توانائی مختلف فری کونسی پر سفر کرتی ہے اور اس کا اثر بھی بعینہ مختلف ہوتا ہے۔آنے والی دنیا بھی مختلف ارتعاش VIBRATIONS کے زینوں کے مطابق کام کرتی ہے جس طرح یہ دنیا مختلف ارتعاش کے زمینوں پر کام کرتی ہے۔جس طرح ہم اس گڑا زمین سے بڑے ہوئے ہیں اسی طرح ہمارے حواس بھی صرف اس دنیا تک ہی محدود ہیں ہم دوسری دنیا کی نوعیت اور حالت سے اِس لئے آگاہ نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ دنیا ہمارے حواس کی فری کونسی سے باہر ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے :- فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا اخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةٍ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ۔0 (۱۸ : ۳۲) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آنے والی دنیا کی ماہیت ایسی ہے کہ جن کو کانوں نے نہ کبھی شنا اور نہ آنکھوں نے دیکھا اور دماغ انہیں اپنے تصور میں بھی نہیں لا سکتا۔ایک ٹیلی ویژن سیدٹ جو کہ چند ایک مخصوص چینل کے لئے بنایا گیا ہو وہ دوستی چینل پر آنے والے پروگرام نہیں دکھلا سکتا اسی طرح ہما ر سے جو اس صرف اس دنیا تک محدود ہیں وہ آنے والی دنیا کو دیکھ اور سمجھ نہیں سکتے کیونکہ یہ حواس اُس آنے والی دُنیا کے لئے بنائے ہی نہیں گئے۔ہم ایک مخصوص فری کو نسی کے اندر ارتعاش سے آگاہ ہیں۔انسانی کان آواز کی اُن فری کو نسی کو سن سکتا ہے جن کی رفتار میں ہزار گر دش فی منٹ ہو انسانی