عظیم زندگی

by Other Authors

Page 106 of 200

عظیم زندگی — Page 106

المصور (۵۹ : ۲۵ ) 1۔4 یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا مادہ کو خدا نے یک لخت بنا یا یا کہ بیغیر مادہ قوتوں سے رفتہ رفتہ پیدا ہوا جو کہ فضا میں پہلے سے موجود تھیں۔آئن سٹائن (۱۸۷۹- ۱۹۵۵ ) کو طبیعاتی حساب کے میدان میں بیسویں صدی کی سب سے بڑی شخصیت تسلیم کیا گیا ہے اس نے یہ بات ثابت کی کہ مادہ اور توانائی درحقیقت دو مختلف صورتوں میں ایک چیز کا نام ہے دونوں آپس میں اپنی ہیئت بدل سکتے ہیں۔مادہ کو توانائی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اور توانائی کو مادہ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔توانائی مادہ کے پیدا ہونے سے پہلے ہی موجود تھی جو کہ اس توانائی کا ثبوت ہے جس سے یہ پیدا ہوا۔بعینہ خیال بھی نہ محسوس ہونے والی توانائی ہے جو کہ اِس کائنات کے بننے کے پیچھے کار فرما تھا اور جو بھی پیچیدہ نظام اس کائنات میں ہیں خیال ان کے پیچھے کار فرما تھا۔انسانی اور حیوانی کائنات میں خیال کی توانائی کا اظہار دماغ کی قوت سے ہوتا ہے۔سائنسدانوں نے اب ایسے آلات ایجاد کرلئے ہیں جن سے دماغ سے پیدا ہونے والی توانائی کی لہروں کا چارٹ یا گراف بنایا جا سکتا ہے سوچ کی توانائی اور دوسری قسم کی توانائی اس کائنات کے پیدا ہونے سے پہلے موجود تھی اور اس میں سے کچھ توانائی نے مادہ کی صورت اختیار کرلی۔ہم نہ نظر آنے والی دنیا میں رہتے ہیں اور جب یہ حقیقت سمجھ آجاتی ہے تو پھر آخرت کی بھی نہ نظر آنے والی دنیا کی حقیقت آسانی سے آشکارا ہو جاتی ہے۔اب ہمیں یہ پتہ چل گیا کہ توانائی اور مادہ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔توانائی پر سفر کرتی مختلف فری کوئنسی FREQUENCY اور ویو لینتھ WAVE LENGTH