عظیم زندگی — Page 102
۱۰۲ GERMS کے لئے ازحد مفید ہے اور اس سے بچوں کو اسمال کی بیماری نہیں لگتی۔اگر بچے کو قبض ہو جائے تو دودھ میں شہد ملا کر دیں یہ موثر علاج ہے بعض بیچتے رات کو سوتے میں بستر پر پیشاب کر دیتے ہیں رات کو شہد دینے سے یہ بیماری دُور ہو جاتی ہے۔گرم پانی اور شہد اتنا ہی کھانسی کے لئے اچھا ہے جتنا کہ کھانسی کی دوائی۔اس سے جوڑوں کو آرام ملتا ہے اور نیند خوب آتی ہے اس لئے یہ نیند نہ آنے کا بھی علاج ہے اور جو بچے رات کو ڈر کے مارے روتے ہیں یہ اس کا بھی علاج ہے۔شہد (195) کو بھی مارتا ہے اور زخموں پر لگانا بھی اچھا ہے اس سے زخم اور جلے ہوئے جسم کے حصے جلد مندمل ہو جاتے ہیں۔اندرونی طور پر جوڑوں کا درد اور سوجن بھی اس سے اچھے ہو جاتے ہیں کسی نے شاید ٹھیک ہی کہا ہے کہ شہد جوڑوں پر زبر دست اثر کرتا ہے۔مضمون ہذا کے ختم ہونے سے قبل مندرجہ ذیل مشاہدات قابل غور ہیں :- (1) شہد کی مکھیاں پالنے والے لوگوں کو گردوں کی تکلیف نہیں ہوتی۔(ب) شہد کی مکھیاں پالنے والوں کا رنگ صاف اور نظر اچھی ہوتی ہے۔(ت) جو لوگ شہد کھاتے ہیں ان کو سرطان اور اعصابی بیماری نہیں ہوتی۔دنیا میں کپڑوں کی ان گنت اقسام میں قرآن حکیم نے صرف ایک شہد کی مکھی کا ذکر کیا۔خدا تعالیٰ نے اس کپڑے پر اپنی خاص نظر عنایت فرمائی یہ اس لئے زبر دست مخلوق ہے اور جو رزق اِس کے پیٹ سے نکلتا ہے وہ بھی زیر دست غذا ہے۔قرآن مجید بہ کی ایک سورۃ کا نام بھی استعمل یعنی شہد کی مکھی ہے۔آؤ ہم اس دنیا کے شہد سے لطف اٹھائیں اور دعا کریں کہ ہم سب مسلمان آنیوالی دنیا کے شہر سے بھی متمتع ہوسکیں ہے