عظیم زندگی — Page 101
عادی ہو جاتے ہیں جبکہ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ انسان کسی ناخوش گوار عادت کا غلام ناخوشگوار نہ بنے۔اس وقت دنیا میں لکھوکھا افراد بشمول عورتوں کے کافی یا چائے پینے کے بغیر اپنی جولانی اور معمول کی زندگی کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔شہد ایسی چیز ہے جو نظام جسم میں فورا گھل جاتا ہے اور جسم کے ہر خلیہ (سیل ) کو دوبارہ زندگی بخشتا ہے اور پھر طرفہ یہ کہ شہد کی عادت بھی نہیں پڑتی ہے۔سگریٹ نوشی ایک ضرر رساں عادت ہے یہ اعصاب کو کمزور کرتی اور جسم کے ہر ایک خلیہ کو کمزور کرتی چلی جاتی ہے۔تمبا کو ایک زہریلا مادہ ہے جو نہ صرف جسم بلکہ روج پر بھی اپنے بڑے اثرات چھوڑ جاتا ہے۔جسم اور روح کی پاکیزگی ہر سلمان کا مطمح نظر ہونا چاہیے۔ایک سگریٹ نوش نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ فضا کو بھی آلودہ کرتا ہے۔یہ دراصل ہر اس انسان کے لئے باعث مصیبت ہے جو خدا کی دی ہوئی صاف ہوا کو عطیہ سمجھتا ہے۔سگریٹ نوش کا کیا حق ہے کہ وہ اس پاک صاف ہوا کو آلودہ کرے جس میں دوسرے بھی سانس لیتے ہیں۔شہد کی ایک بوثل اسی رقم سے خریدی جاسکتی ہے جس سے سگریٹ کا ایک ٹیکیٹ خریدا جاتا ہے۔شہد نہ صرف ایک مفید غذا ہے بلکہ کلام الہی کے مطابق اس میں طبی خصوصیات بھی ہیں۔ویسے تو اس کی میڈیکل خصوصیات بہت سی ہیں لیکن وہ شخص جو غذا کے ساتھ روزانہ شہد کھاتا ہے وہ کبھی قبض کی شکایت نہیں کرے گا۔شہد میں قدرتی مٹھاس ہے جبکہ سفید چینی کو موت کا پھندہ" کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں سے غذائیت کے وہ ہاؤ سے نکال لئے جاتے ہیں جو کہ ” بھوری چینی" میں پائے جاتے ہیں۔سفید چینی سے قبض ہوتی ہے جبکہ براؤن شوگر سے معدہ صاف ہوتا ہے شہد بچوں