عظیم زندگی

by Other Authors

Page 89 of 200

عظیم زندگی — Page 89

ناکامی کے ذریعہ کامیابی برطانیہ کے ایک وزیر اعظم ڈینہ رائیلی نے کیا خوب کہا ہے کہ " میری تمام کامیابیوں کی بنیاد ناکامیوں پر رکھی گئی ہے یہ ترقی کی خواہش انسانی فطرت میں کم یا زیادہ پائی جاتی ہے۔یہ ایک خاصہ ہے جو دوسری تمام مخلوقات سے صرف انسان ہی کا منفرد خاصہ ہے جو اسے دوسری مخلوق سے ممتاز کرتا ہے۔آج کی دنیا میں یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ ولت کا حاصل کرنا ہی وہ راستہ ہے جس پر انسان ترقی حاصل کرتا ہے۔ترقی کرنے کی خواہش اگر اسلامی تعلیم کے مطابق ہو تو یہ ایک صحت مند علامت ہے۔وہ مسلمان جو اپنی تمام تر توجہ دولت ہی کے حاصل کرنے میں لگا دے اور اپنے فرائض کو انجام نہ دے تو وہ راستہ غلط ہے۔مسلمان کا بنیادی مقصد روحانی ترقی ہونا چاہیے۔اگرچہ دنیوی معاملات میں اسلام نے ترقی کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی ہے لیکن روح کی صحیح پرورش اور تقوی کے راستہ پر ترقی کرنے پر اسلام نے زیادہ زور دیا ہے۔قرآن مجیدمیں اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا کی نظر میں وہی لوگ معزز ہیں جو بہت متقی ہیں۔یہ بات قابل افسوس ہے کہ لوگوں کی اکثریت قبر سے ماوراء نہیں دیکھیتی وہ دنیوی