عظیم زندگی

by Other Authors

Page 86 of 200

عظیم زندگی — Page 86

AY اسلام کی اشاعت اور غلبہ کی ایک بڑی وجہ مسلمانوں کی بے مثال حجرات کا اظہار تھا نہ کہ حکومت کی خواہش اور مال غنیمت جیسا کہ بعض جاہل نقادوں نے کہا ہے کوئی بھی صحیح العقل انسان اس بات کو تسلیم نہ کرے گا کہ تین سو تیرہ نہتے مسلمان مکہ کی فوج سے بدر کے میدان نہ جنگ میں اس لئے صف آرا ہوئے کہ مالِ غنیمت حاصل کر سکیں حقیقت یہ ہے کہ خدا کے وہ خاکسار اور عاجز بندے اس بات سے بکلی آگاہ تھے کہ اگر وہ خاک میں مل گئے تو مذہب اسلام دنیا سے ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا۔اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں سرشار وہ صحابہ کرام اس لئے لڑے کہ جیت جائیں اور انہوں نے اللہ کے خاص فضل اور تائید سے دہریت پر عظیم الشان فتح حاصل کی۔آج مسلمانوں کے کندھوں پر اسلام کی اسی شوکت کو دوبارہ لانے کی ذمہ داری آن پڑی ہے اور یہ روحانی صلیبی جنگ خدا کے ارادہ سے حضرت مرزا غلام احمد صاحب بانی جماعت احمدیہ نے شروع کی۔اِس کام کے لئے جُرأت درکار ہے تا مخالفت ، تکالیف اور گوناگوں مشکلات کا کامیابی سے مقابلہ کیا جائے۔ایک احمدی کو تنہا تیار رہنا چاہیئے وہ جو اپنے مفاد کے لئے اسلامی تعلیمات کو بدلنا چاہتے ہیں ان سے کوئی مفاہمت نہیں ہوسکتی۔بد قسمتی سے بعض اچھے احمدی دوستوں پر ماحول کا برا اثر ہو گیا ہے اور وہ دوسرے ایسے مسلمان بھائیوں کے اثر سے نہیں بچ سکے جو اسلامی تعلیم کی صحیح روح کو نہیں سمجھتے۔دلی خواہش تو ضرور ہوتی ہے مگر اس خواہش کے آگے جھک جانے سے ایمان کی روشنی ان کے چہروں سے نہیں چمکتی۔انسان چونکہ اپنی حفاظت کے لئے خوف زدہ رہتا ہے اس لئے وہ دولت کی خواہش کرتا ہے اور بجائے آخرت کے دنیا کا مال و دولت حاصل کرنے کے لئے زیادہ بیتاب