عظیم زندگی

by Other Authors

Page 60 of 200

عظیم زندگی — Page 60

کی خدمت کے لئے ہر موقع کی تلاش میں رہنا چاہیے خواہ اس سلسلہ میں خود کو کتنی ہی بے آرامی ہو۔حضرت علی کرم اللہ وجہ کا قول ہے دوسروں سے بہتر سلوک کرنا، مدد کرنا نیک انسان کی وسعت قلب کی علامت ہے " غصہ اخلاقی قدروں میں سے ایک قدر یہ ہے کہ انسان اپنے جذبات کو ہمیشہ قابو میں رکھے اور ان پر کنٹرول کر سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ آپ کو حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک پر سخت غصہ آتا ہے۔کہنے کا مقصد یہ ہے کہ غصہ کا غیر ضروری موقع پر کنٹرول کتنا ضروری ہے کیونکہ غصہ سے دل میں فاسد خیالات پیدا ہوتے ہیں جو عداوت ہی کی طرح ہے بغصہ بھی بھڑ کی ہوئی ذہنی حالت کا نام ہے۔زرتشت علیہ السلام نے فرمایا کہ اپنی روح کی خوبصورتی کو غصہ اور انتقام سے مت ہلاک کرو یہ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل مقولے بھی اِس ضمن میں سوچنے کے لائق ہیں :۔جذبات میں نہ جانے والا شخص ایک جنگلی گھوڑے کی طرح ہے۔نجمن فرینکلن ) غصہ پر قابو پانے کی کوشش کرو کیونکہ اس سے ہونے والے نقصان کی تلافی نہیں ہوسکتی۔(حضرت علی رض) ہر مومن اور روحانی سفر پر جادہ مسافر کے لئے غصہ دبانے کی ہدایت ہے۔غصہ میں انسان وہ بات کہ جاتا ہے یا کام کر لیتا ہے جس سے وہ بعد میں پچھتاتا !