عظیم زندگی — Page xix
حضرت خلیفہ المسیح الثانی کو خواب میں دیکھا جو قادیان کی مسجد مبارک میں کھڑے تھے اپنے مجھے مخاطب کر کے فرمایا " حقیقی زندگی بسر کرنے کے لئے تمہیں غموں سے گھبرانا نہیں چاہیئے " پھر انہوں نے اپنا داہنا ہاتھ اُوپر اُٹھایا جس میں چھڑی پکڑی ہوئی تھی اور بڑے زور سے فرمایا " اور اس میں شک کی گنجائش نہیں " ۱۹۵۸ء میں تھوڑے عرصہ کے لئے میں قادیان گیا میں مہمان خانہ میں سو رہا تھا کہ خواب میں دیکھا کوئی شخص پیالہ میں میرے لئے ملائی لے کر آیا ہے اور مجھے بتایا گیا کہ یہ ملائی حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے لئے تیار کی گئی تھی مگر کسی وجہ سے اب مجھے دی جا رہی ہے۔تیسری خواب مجھے اس وقت آئی جب میں ویسٹ انڈیز میں بطور مبلغ اسلام کام کر رہا تھا۔میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت المصلح الموعود میرے لئے ایک پیالہ لائے ہیں جسے انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے پکڑا ہوا ہے اس طرح کہ پیالہ میرے منہ کو لگا ہوا ہے پیالے کے اندر میں نے جھانکا تو دیکھا اس میں دُودھ ہے اور تھوڑی سی ڈبل روٹی بھی ہے۔اگر چہ ان خوابوں کی اہمیت مجھ پر واضح ہے مگر میں ان کی تعبیر میں نہیں جانا چاہتا۔دیرینہ خواہش کی کمی احمدیت قبول کرنے سے قبل میں نے اپنی زندگی کا کوئی خاص مقصد متعین نہیں کیا تھا مستقبل کے لئے کوئی خاکہ میرے ذہن میں نہ تھا جنگ کے دوران میں ایک برطانوی سپاہی تھا جو جبری بھرتی کا نتیجہ تھا۔میری زندگی کھلے سمندر میں ایک شکستہ ناؤ کی مانند تھی