اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ

by Other Authors

Page 25 of 428

اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 25

عہد نبوی میں جمع و تدوین قرآن 25 ہے۔اس سلسلہ میں صحیح بخاری کی روایت ہے۔حضرت انس انصار کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَنْ جَمَعَ الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْبَعَةٌ كُلُّهُمْ مِنْ الْأَنْصَارِ أُبَيُّ بْنُ كَعْب وَمُعَاذُ بْنُ جَبَل وَزَيْدُ بْنُ ثَابت وَأَبُو زَيْد تَابَعَهُ الْفَضْلُ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدِ عَنْ تُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ ” قتادہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک سے ان لوگوں کے بارہ میں پوچھا جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نگرانی میں قرآن کریم کو جمع کیا۔آپ نے فرمایا۔چار آدمی ہیں جو کہ سارے انصاری ہیں۔اُبی بن کعب، معاذ بن جبل ، زید بن ثابت اور ابوزید۔پھر اس سے اگلی روایت میں ہے کہ: حَدَّثَنِي ثَابِتُ الْبُنَانِيُّ وَتُمَامَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكِ قَالَ مَاتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَحْمَعْ الْقُرْآنَ غَيْرُ أَرْبَعَةِ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِت وَأَبُو زَيْد قَالَ وَنَحْنُ وَرِثْنَاهُ (بخاری کتاب فضائل القرآن باب القراء من اصحاب النبى صلى الله حضرت انس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی وفات کے وقت تک چار 66 اشخاص نے قرآن کریم کو جمع کیا تھا۔ابو درداء، معاذ بن جبل ، زید بن ثابت اور ابوزید حضرت انس رضی اللہ عنہ کی ان دونوں روایتوں میں تین نام حضرت معاذ بن جبل، حضرت زید بن ثابت اور حضرت ابوزید مشترک ہیں اور ایک روایت میں حضرت ابو درداء اور دوسری روایت میں حضرت ابی بن کعب کا نام ہے۔اس طرح صرف ان دو روایتوں کو جمع کرنے سے انصار میں سے صرف حضرت انس" کے قبیلہ سے ہی پانچ اصحاب النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایسے ثابت ہوتے ہیں جنہوں نے پورا پورا قرآن مجید جمع کیا ہوا تھا۔علامہ ذہبی نے طبقات القراء میں لکھا ہے: علامہ ابن سعد نے بھی طبقات قسم ثانی جلد 2 ص 112 میں بعض ایسے صحابہ کے نام شمار کیے ہیں جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات مبارکہ میں پورا قرآن جمع کیا تھا۔( بحوالہ جمع و تدوین قرآن از سید صدیق حسن صاحب مطبع معارف لکھنو 1964 صفحہ 13 ) پھر صحابہ کے متفرق نسخے موجود تھے جن میں مجموعی طور پر مکمل قرآن کریم موجود تھا جیسے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے قرآن کی بہت سی سورتیں ترتیب نزولی کے مطابق جمع کی تھیں۔(بخاری فضائل القرآن باب تاليف القرآن ( حضرت ابن عباس نے بھی قرآن کریم کا ایک نسخہ لکھا تھا جس میں چند سورتیں