اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 243
قرآن کریم میں تحریف کے الزامات کے جواب 243 کر قیامت تک اسے ہر زمانہ اور ہر علاقہ اور ہر معاشرہ کے لیے ہر وقت مفید پائے۔لہذا خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں عام انسانی کتب کی طرح نہیں بلکہ اپنی قدرت کاملہ سے محدود الفاظ میں تمام ضروری مضامین اپنی تمام تر تفصیلات کے ساتھ ایسے معجزانہ اسلوب میں بیان فرما دیے ہیں کہ ہر زمانہ کا انسان اپنے دور کی ضروریات اور علوم کے مطابق ہدایت اخذ کرتا ہے۔اس حقیقت کو اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں مختلف انداز میں بیان کرتا ہے۔مثلاً : لَا رَطْبٍ وَّ لَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينِ (الانعام: 60) ترجمہ: کوئی تر یا خشک چیز نہیں مگر (اس کا ذکر ) اس روشن کتاب میں ہے۔وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ (النحل:90) ترجمہ: اور ہم نے تیری طرف ایسی کامل کتاب نازل کی ہے جس میں ہر چیز کی وضاحت ہے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ہر چند میرا مذہب یہی ہے کہ قرآن اپنی تعلیم میں کامل ہے اور کوئی صداقت اس سے باہر نہیں کیونکہ اللہ جل شانہ فرماتا ہے۔وَنَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ تِبْيَانًا لِكُلِّ شَيْءٍ یعنی ہم نے تیرے پر وہ کتاب اتاری ہے جس میں ہر ایک چیز کا بیان ہے اور پھر فرماتا ہے مَا فَرَّطْنَا فِي الْكِتَابِ مِنْ شَيْءٍ [الانعام : 39] یعنی ہم نے اس کتاب سے کوئی چیز با ہر نہیں رکھی۔الحق مباحثہ لدھیانہ روحانی خزائن جلد جلد 4 صفحہ 80,81) ایک دوسری جگہ فرماتے ہیں: اور پھر وہ معارف عالیہ ناقص اور نا تمام طور پر نہیں لکھے گئے بلکہ کما و کیفا کامل درجہ پر واقعہ ہیں اور کسی عاقل کی عقل کوئی ایسی دینی صداقت پیش نہیں کر سکتی جو ان سے باہر رہ گئی ہو اور کسی باطل پرست کا کوئی ایسا وسوسہ نہیں جس کا ازالہ اس کلام میں موجود نہ ہو۔ان تمام حقائق ورقائق کے التزام سے کہ جو دوسری طرف ضرورات حقہ کے التزام کے ساتھ وابستہ ہیں فصاحت بلاغت کے ان اعلی کمالات کو ادا کرنا جن پر زیادت متصور نہ ہو۔یہ تو نہایت بڑا کام ہے کہ جو بشری طاقتوں سے بہ بداہت نظر بلند تر ہے۔براہین احمدیہ جلد چہارم حاشیہ نمبر گیارہ روحانی خزائن جلد اول صفحہ 399 ایڈیشن اول صفحہ 335) مگر یہ بیان اس وقت کھلتا ہے جب اس کی ضرورت ظاہر ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے : وَ إِنْ مِّنْ شَيْءٍ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَ مَا نُنَزِّلُهُ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ - (الحجر:22) ترجمہ: اور ہمارے پاس ہر چیز کے خزانے ہیں اور ہم اسے ایک معلوم اندازے کے مطابق