اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ

by Other Authors

Page 185 of 428

اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 185

قرآن کریم میں تحریف کے الزامات کے جواب 185 نے فرمایا کہ جبریل علیہ السلام ہر سال ماہ رمضان میں میرے ساتھ قرآن کریم کا دور مکمل کرتے تھے اور اس سال دومرتبہ دور مکمل کیا ہے۔ضرور میری وفات کا وقت قریب ہے۔اسی طرح بخاری کی ہی روایت ہے: حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے ہر سال ایک مرتبہ قرآن کریم پیش کیا جاتا تھا اور جس سال آپ کی وفات ہوئی اس سال دو مرتبہ آپ کے سامنے قرآن کریم پیش کیا گیا۔(بخاری کتاب فضائل القرآن باب كان جبريل يعرض القرآن على النبي عبد الله اسی طرح ایک اور روایت میں ہے:۔ان جبريل كان يعارضنى القرآن كل سنة مرة و أنه عارضني الآن مرتين (زرقانی شرح مواهب الدنيه جلد ٨ صفحه ٢٦٣،٢٥٠) آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ جبریل ہر سال ساتھ میرے ساتھ قرآن کریم کا دور کرتا اور اس ( یعنی آخری ) سال دومرتبہ دور کیا۔کتب حدیث میں کثرت سے ملنے والی اس مستند حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ یقینا سورتوں کی کوئی نہ کوئی ترتیب تو ضرور تھی جس کے مطابق یہ دہرائی کی جاتی تھی نیز کاتپ رسول حضرت زید بن ثابت بھی اس الْعُرُضَةُ الاخيرة ، یعنی آخری دور قرآن میں شریک تھے اور اپنی وفات تک لوگوں کو اسی ترتیب سے قرآن پڑھایا کرتے تھے۔حضرت ابو بکر اور حضرت عثمان کے عہد خلافت میں جمع قرآن کے لیے آپ پر اعتماد کرنے کی ایک وجہ آپ کو حاصل ہونے والی یہ سعادت بھی تھی۔یہ وہ ترتیب تھی جو آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ تعالیٰ کی راہنمائی کے تحت نزول کے ساتھ ساتھ لگارہے تھے اور اسی کو رائج فرمارہے تھے۔البرهان في علوم القرآن جزء اول صفحه (237) پس ان روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ جس ترتیب میں قرآن کریم جمع کیا گیا وہ صحابہ نے اپنی صوابدید پر اپنی مرضی سے نہیں لگائی تھی بلکہ الہی راہنمائی اور منشا کے عین مطابق آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے لگوائی تھی اور کاتبین وحی کو آپ اسی ترتیب سے قرآن کریم لکھواتے اسی ترتیب سے حفظ کرواتے۔ہر رمضان میں رسول کریم جبرائیل کی معیت میں اسی ترتیب کے ساتھ قرآن کریم کا دور کمل فرماتے اور یہی ترتیب آج بھی رائج ہے۔حضرت مرزا طاہر احمد خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔رمضان المبارک میں اس وحی کا آغاز ہوا ہے اور پھر جتنا جتنا قرآن کریم نازل ہوتا رہا رمضان المبارک میں اس کی باقاعدہ دہرائی ہوتی رہی اور جب سے قرآن کریم کا آغاز ہوا ہے