اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 171
171 قرآن کریم میں تحریف کے الزامات کے جواب The greatest success of Mohammad's life was effected by sheer moral force۔(Edward Gibbon and Simon Oakley in 'History of the Saracen Empire,' London, 1870۔) محمد (ﷺ) کی زندگی کی تمام تر عظیم فتوحات میں آپ کے اخلاق عالیہ کا پہلو سب بڑھ کر کارفرما نظر آتا ہے۔مشہور فرینچ شاعر اور مفکر LaMartine نے کیا ہی خوبصورت خراج تحسین پیش کیا ہے: Philosopher, orator, apostle, legislator, warrior, conqueror of ideas, restorer of rational dogmas of a cult without images, the founder of twenty terrestrial empires and of one spiritual empire, that is Muhammad۔As regards all standards by which human greatness may be measured we may well ask, is there any man greater than he۔(Lamartine: Historie de la Turquie, Pari 1854, vol۔2, pp۔276-277۔) فلاسفر، دانش ور، رسول مقتن جنگجو، دلوں کو تسخیر کرنے والا ، دین کو منطقی بنیادوں پر استوار کرنے والا ، ایک بت شکن مذہب کا بانی، ایک روحانی اور میں دُنیاوی سلطنتوں کا بانی۔یہ ہیں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )۔ان تمام پیمانوں کی رو سے جن سے کسی بھی انسان کی عظمت کو ماپا جا سکتا ہے ہم یہ پوچھتے ہیں کہ کیا محمد (ﷺ) سے بڑھ کر بھی کوئی شخص عظیم ہوسکتا ہے؟!!! بے شمار گواہیاں ہیں اور ہر گواہی درج کرنے کو جی چاہتا ہے مگر یہ تو ایک مکمل جہان ہے اور ایک نا پیدا کنار سمندر۔ہزاروں ہزار صفحات لکھے جاچکے ہیں اور آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کا مطالعہ کرنے کے بعد کسی بھی دیانت دار غیر متعصب شخص کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ ہے ہی نہیں کہ ان گواہیوں میں اضافہ کیسے بنارہ سکے۔اس درجہ کی عظمت کا حامل انسان جو اخلاق عالیہ کے بلند ترین مراتب پر فائز اور اپنے روز مرہ کے معاملات میں جانی دشمنوں سے بھی اس شان کا اخلاقی رویہ دکھاتا ہے کہ تاریخ کے صفحات ان کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہیں۔کیا گمان کیا جاسکتا ہے کہ جب خدا تعالیٰ کا معاملہ آئے گا تو کسی بددیانتی کا مرتکب ہوگا ؟ کیا ساری معلوم تاریخ میں کوئی اور کتاب اس درجہ استناد کو پہنچے ہوئے منبع سے نکلی ہے؟ کوئی معیار صداقت تو ہوگا جس کو بنیاد بنا کر سچ اور جھوٹ میں تمیز کی جاسکے۔کوئی معیار تو پیش کرو اور اگر کوئی نہیں تمہارے علم میں، تو یہ معیار صداقت جو ہم پیش کرتے ہیں، اس کو جھٹلا دو یعنی قانون شہادت یہ صداقت معلوم کرنے کا ایک ایسا معیار ہے جس پر تمام دُنیا کی تاریخ کی بنیاد ہے۔اس کو رڈ کر دینا تمام تواریخ کو رڈ کرنے کے مترادف ہے۔خاص طور پر جب