انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 537 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 537

۵۳۷ تعلیم یافتہ ہیں تو ہم بڑی خوشی سے آپ کی مذہبی تعلیم کا انتظام کرنے کے لئے تیار ہیں۔تبلیغی کام کے لئے تین ماہ سے عید مبارک کا عرصہ کافی ہو گا۔اگر اتنے عرصہ کے لئے آپ فرصت نکال کر دینی تعلیم حاصل کرلیں تو اس طرح آپ اپنے طور پر تبلیغ اسلام کے لئے بہت مفید ہو سکیں گے۔(۲۵) اگر آپ کے ہاں پہلے سے انجمن قائم ہے۔تو آپ تبلیغی لیکچروں یا مباحثوں کا انتظام کر کے خدمت اسلام کر سکتے ہیں۔اطلاع ملنے پر مذکورہ بالا صیغہ آپ کی ہر طرح مدد کرے گا۔(۲۹) آپ مسلمانوں کی دینی تعلیم کے لئے ایسے لیکچروں کا انتظام کر کے بھی جن میں اسلامی تعلیم کی خوبیاں بیان کی جائیں اسلام کی خدمت کر سکتے ہیں۔اطلاع ملنے پر صیغہ مذکورہ آپ کی مدد کرے گا۔(۲۷) آپ دین کی خدمت کے لئے اپنے اموال میں سے ایک حصہ الگ کر کے دین اسلام کی مدد کر سکتے ہیں۔اس رقم کو جہاں آپ مناسب سمجھیں اور جسے آپ سمجھیں کہ اسلام کی خدمت کر رہا ہے اور دیانتداری سے اسلام کی خدمت کر رہا ہے دے سکتے ہیں۔لیکن کچھ نہ کچھ مالی امداد اس وقت اپنی حیثیت کے مطابق ضرور کریں۔(۲۸) آپ مسلمانوں میں یہ خیال پیدا کر کے کہ آپس میں گو ہمارے کس قدر اختلاف ہوں لیکن دشمنان اسلام کے مقابلہ میں ہمیں ایک ہو جانا چاہئے اور اسلام کے محافظوں کو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والوں کو بہرحال اسلام کے دشمنوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دینے والوں پر فضیلت دینی چاہئے اور اسلام کی خدمت کے وقت ان کی پیٹھ میں خنجر نہیں گھونپنا چاہئے۔ایک بہت بڑی خدمت اسلام کر سکتے ہیں۔(۲۹) آپ مسلمان زمینداروں میں یہ خیال پیدا کر کے کہ وہ اپنے علاقوں کی ادنی ٰ اقوام کو مسلمان بنانے میں مبلّغین اسلام کی مدد کریں خد مت اسلام میں حصہ لے سکتے ہیں۔اس وقت بہت سے مسلمان زمیندار ادنی ٰ اقوام کی تبلیغ میں اس لئے روک بنتے ہیں کہ مسلمان ہو کر یہ ہمارے کام چھوڑ دیں گے۔یہ ایک وسوسہ ہے۔انہیں بتانا چاہئے کہ اگر یہ مسلمان نہ بنیں گے تونہ صرف کام چھوڑیں گے بلکہ دشمنوں سے مل کر اُن کا مقابلہ کریں گے۔(۳۰) آپ ایک بہت بڑی دینی خدمت کریں گے اگر مسلمانوں کو ہر موقع پر اس خطرہ سے آگاہ کرتے رہیں جو اس وقت اسلام کو پیش آ رہا ہے۔(۳۱) آپ کی خدمت اور بھی بڑھ جائے گی اگر آپ ایسے لوگوں کے ناموں اور پتوں سے