انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 536 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 536

۵۳۶ صورت میں یہ اقوام کروڑوں سال سے جانوروں سے بدتر سلوک برداشت کرتی چلی آئی ہیں۔ان کی ہدایت کی طرف توجہ کریں۔اور اگر یہ نہیں تو جس جگہ کوشش کرنا آپ کے نزدیک مفید نتائج پیدا کر سکتا ہے اس کی اطلاع فور اً صیغہ ترقی اسلام کو بھیج دیں تا وه حتی المقدور اس کام کو بجالانے کی کوشش کرے (19) مسلمانوں کو بیدار کرنے کے لئے چونکہ وقتاً فوقتاً اشتہارات کی تقسیم کی ضرورت رہتی ہے۔اگر آپ اپنے پتہ سے اطلاع دیں اور اس خدمت کو اپنے ذمہ لیں کہ آپ مرسلہ اشتہارات کو مناسب موقعوں پر اپنے شہریامحلّہ میں لگا دیں گے تو یہ بھی ایک دینی خدمت ہے۔(۲۰) چونکہ اس قدر عظیم الشان کام بغیر عام تربیت کے نہیں ہو سکتا۔اگر آپ چاہیں اور آپ کے لئے ممکن ہو تو ایک خدمت آپ اس وقت یہ کر سکتے ہیں کہ اس لٹریچر کو منگوا کر جو اس وقت کی ضرورت کے مطابق شائع کرایا جائے گا اپنے علاقہ میں فروخت کریں۔صیغہ ترقی اسلام نہایت چھوٹے چھوٹے ڈیکٹ موجودہ ٹریکٹ کے سائز کے شائع کراتا رہے گا جو سستے داموں پر دیئے جائیں گے۔ان کو اگر آپ مناسب قیمت پر اپنے علاقہ میں فروخت کریں تو آپ فائدہ بھی اُٹھا سکتے ہیں اور خدمت اسلام بھی کر سکتے ہیں۔(۲۱) اگر آپ کے قصبہ اور شہر میں کوئی اسلامی انجمن ایسی نہیں جو تبلیغی کام میں حصہ لے رہی ہو تو آپ اسی انجمن کو قائم کر کے دینی خدمت کر سکتے ہیں۔انجمن کے قیام کے لئے صحیح مشورہ دینے یا بعد میں اس کے جلسوں پر لیکچر دینے کے لئے صیغہ ترقی اسلام کو لکھنے پر جہاں تک ممکن ہو گا آپ کی مدد لیکچرار بھیج کر کی جائے گی۔(۲۲) ہندو لوگ ہر علاقہ میں خفیہ خفیہ ارتداد کی تحریک جاری کر رہے ہیں۔آپ ایک بہت بڑی اسلامی خدمت کریں گے اگر آپ ان کی حرکات کو تاڑتے رہیں اور جس وقت اپنے علاقہ کے متعلق یا کسی خاص شخص کے متعلق ذرا سا بھی شبہ پڑے تو صیغہ ترقی اسلام کو اطلاع دیں تافوراً اس کے تدارک کی کوشش کی جائے۔(۲۳) بیواؤں، مظلوم عورتوں اور یتیموں کو آریہ اور مسیحی خصوصاً بہکا رہے ہیں۔آپ ایک بڑی خدمت اسلام کریں گے اگر ان کے حالات پر نگاہ رکھیں اور ان کی مدد اور ہمدردی کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تحریک کریں۔(۲۴) اگر آپ کو شوق تبلیغ ہے اور آپ عربی کی تعلیم رکھتے ہیں یا کم سے کم انٹرنس مک