انوارالعلوم (جلد 9) — Page 35
۳۵ اپنے اخلاص کی وجہ سے اور کئی آسودہ حال لوگ اپنی آسودگی کی وجہ سے ایسے ہیں کہ وہ ایک ماہ کی آمد سے زائد دینا چاہتے ہیں اور دینے کی مقدرت رکھتے ہیں میں ایسے لوگوں سے کہوں گا کہ میری قیدوں کی وجہ سے اپنے ایمان اور اپنے اخلاص کو مقیّد نہ کرو بلکہ آگے بڑھو اور خد اکے فضل سے حصہ لینے کی بیش از پیش کوشش کرو کہ یہ دن روز نہیں آتے اور ایسی عیدوں کے چاند ہر سال نہیں چڑھتے۔خدا کے رسولوں کا زمانہ ڈھونڈنے سے نہیں ملتانہ تلاش کرنے سے حاصل ہوتا ہے یہ دن تو خداہی لاتا ہے اور اپنی پوشیدہ حکمتوں کے ماتحت لاتا ہے پس ان دنوں سے بڑھ کر قیمتی اور نایاب ون اور کوئی نہیں پس ان سے جس قدر فائدہ حاصل کر سکتے ہو کر لو۔اے بھائیو! آپ لوگوں نے اس شخص کا زمانہ پایا ہے جس کے زمانہ کی خیر نو ح ؑسے لے کر رسول کریم ﷺ تک سب رسولوں نے دی تھی۔ہاں اس کا زمانہ جو دنیا کے لئے منجی ہے اور سارے جہان کو ایک وین پر جمع کرنے کے لئے آیا ہے جس کا زمانہ قیامت کا زمانہ ہے کیونکہ اس میں سب دنیا کو اکٹھا کرنے کے لئے خدا کی قرنا پھونکی گئی ہے۔وہ آدم ؑثانی ہے کیونکہ اس کی قدسی تاثیرات سے اب دنیا کو ایک نئی پیدائش حاصل ہونے والی ہے جس طرح پہلے آدمؑ کے ذریعہ سے اس کو جسمانی پیدائش ملی تھی اب اس آدم ؑثانی کے ذریعہ سے اسے ایک روحانی پیدائش ملے گی۔دل بدل دیئے جائیں گے علوم و عرفان کے دروازے کھول دیئے جائیں گے خدا تعالی کے زندہ اور قدیر ہونے کے ثبوت اس طرح مہیا کئے جائیں گے کہ گویا انسان اپنی آنکھوں سے اس کو دیکھ لے گا اور قیامت اور حشرما بعد الموت کی حقیقت اس طرح منکشف کی جائے گی کہ گویا لوگ مردوں کو اپنے سامنے دیکھیں گے۔آپ لوگوں نے خداتعالی کی قدرت کا نشان پر نشان دیکھا اور معجزہ پر معجزه مشاہدہ کیا اور نہ صرف یہ کہ خدا کے جری حضرت احمد علیہ السلام کے ہاتھ پر ہی لاکھوں معجزات دیکھے بلکہ آپ کے بعد آپ کے خلفاء کے ہاتھ پر بھی آپ نے زندہ خدا کے قادرانہ نشانات کا مشاہدہ کیا۔پس کیا اس زمانہ کو پا کر اور اس قدر نشان کو دیکھ کر بھی آپ لوگوں کے دلوں میں دنیا کی کوئی ملونی رہ سکتی ہے؟ اگر شہزاده عبد اللطیف اور مولوی نعمت اللہ صاحب شہید کے نمونے ساری جماعت کی ایمانی حالت کانقشہ ہیں تب مجھے یہ کہنا چاہئے کہ نہیں اور ہر ہرگز نہیں۔پس میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ لوگوں میں سے آج مجھے کوئی بھی یہ جواب دے گا کہ اذھب أنت وربک انا هھنا قاعدون \" بکہ میں جانتا ہوں کہ خدا تعالی کے نشانات کو جو بارش کی طرح نازل ہو رہے ہیں دیکھ کر آپ میں سے ہر ایک شخص یہ کہتے ہوئے