انوارالعلوم (جلد 9) — Page 36
۳۶ آگے بڑھے گا کہ ہم آپ کے آگے لڑیں گے اور پیچھے لڑیں گے اور دائیں لڑیں گے اور بائیں لڑیں گے اور اس روحانی اور علمی مقابلہ کے میدان کو نہیں چھوڑیں گے جب تک کہ اسلام کی فتح نہ ہولے اور دشمن پیٹھ دکھا کر بھاگ نہ جائے اور میں امید واثق رکھتا ہوں کہ آپ لوگ میری اس آواز کے جواب میں کہ من أنصار إلى الله * غدا کے دین کی اشاعت کے لئے کون میری مدد کے لئے آگے بڑھتا ہے یک زبان ہو کر بلا استثناء پکار کر کہیں گے کہ تحن أنصار الله کے ہم خدا کے دین کے خادم اور مددگار ہیں جو اپنے مالوں سے کیا اپنے خون کے قطروں سے دین کے پودوں کی آبیاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔اے بھائیو! میں اس سطر سے پہلے کئی دفعہ یہ خیال کیا کرتا تھا کہ جماعت سے کام لیتے وقت مجھے اس امر کا خیال رکھنا چاہئے کہ لوگ کام سے ملول نہ ہو جاویں اور ان کے دل تھک نہ جا ویں لیکن اس سفر میں جو نازک حالت اسلام کی میں نے دیکھی ہے اور جو طاقت اور قوت اور ہوشیاری اس کے رشتوں میں میں نے پائی ہے اس کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ یہ زمانہ ڈرنے کا زمانہ میں اور یہ وقت ادھوری کوششوں کا وقت نہیں۔جو بزدل ہے اس کو واپس جانے دینا چاہئے اور صرف بہادروں کو لے کر جو اسلام کے لئے ہر ایک شئے کو قربان کرنے کے لئے تیار ہیں آئے بڑهنا چاہئے اور بلا کسی قربانی کے خوف کے، بِلا کمزوروں کے لحاظ کے آگے ہی بڑھتے چلے جانا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الله تعالی کے آپ پر اور آپ کے اور ہمارے مطاع پیارے محمد عربی پر بے انتہاء د رود ہوںسچ فرمایا تھا کہ نرم پاؤں والوں کو جو کانٹوں کے چبھنے سے ڈرتے ہیں واپس ہو جانا چاہئے کیونکہ میرا رستہ خطرناک ہے اور دشوار گزار گھاٹیوں میں سے میں نے گذرنا ہے وہی میرے ساتھ چلے جو موت میں راحت رکھتا ہو اور قربانی میں لذت پاتا ہو۔اس میں کوئی بھی شک نہیں کہ کفر کو جو ظا ہری غلبہ حاصل ہے اور اسلام کی اشاعت کے جو آسمانی سامان پیدا ہو رہے ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک زبردست حملہ کی ضرورت ہے ایسا حملہ کہ اس میں ہمیں اپنے سراور پاؤں کی کچھ خبر نہ رہے‘ عزیز، رشتہ دار، دوست، مال ،جائداد، اپنی جان اور عزت کسی چیز کی بھی پروانہ ہو صرف اور صرف ایک خیال ہو کہ خدائے واحد کا نام دنیامیں قائم ہو اور اسلام کی حکومت دنیا میں پھیل جائے نہ زمینوں پر بلکہ لوگوں کے دلوں پر۔پس اب اس تجربہ کے مطابق میرا رویہ ہو گا اور میں سمجھتا ہوں کہ ان بیش از پیش قربانیوں کے کرنے میں جن کا اب آپ سے مطالبہ کیا جائے گا میں آپ میں سے ہر ایک کو دوسرے سے بڑھنے کی کو شش کر تا ہوا