انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 324 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 324

۳۲۴ حق الیقین ثبوت میں قول مستحسن کے حوالہ سے بیان کیا ہے کہ عمر بن حوشب کی روایت ہے کہ جب عائشہ نے حضرت فاطمہ اور حسن اور حسین کے ساتھ چادر تطہیر میں داخل ہونے کی درخواست کی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پرے ہٹ جا اس روایت کے متعلق مجھے اس سے زیادہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ چادر تطہیر شیعہ محاورہ ہے۔چادرتطہیر کا ثبوت قرآن کریم سے نہیں ملتا۔قرآن کریم میں تو ایک وعدہ تطہیر بیان ہوا ہے اس کا کسی چادر کے ساتھ تعلق نہیں۔شیعان علی نے نہیں کیونکہ وہ نیک اور پارسالوگ تھے بلکہ بعض شیعان نفسانیت نے اہل بیت کے معنے حقیقت سے پھیرنے کے لئے جو روایات گھڑی ہیں ان میں چادر تطہیر کا ذکر آتا ہے اور ان کی عبارتیں ہی بتاتی ہیں کہ ان سے محض امہات المؤمنین کی ہتک اور لوگوں کی عقل پر پردہ ڈالنا مقصود ہے۔قرآن کریم میں مریح طور پر بیویوں کو اہل بیت کہاگیا ہے۔چنانچہ سورہ ہود میں ان رسولوں کے ذکر میں جو لوط کی قوم کی ہلاکت کے لئے مبعوث ہوئے تھے حضرت سارہ کو جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی تھیں اہل بیت کہہ کر پکارا گیا ہے وہ لوگ حضرت سارہ کو مخاطب کر کے کہتے ہیں اتعجبين من آمر اللہ رحمت اللہ وبركتہ عليكم أهل البيت انہ حمید مجید یعنی کیا تو تعجب کرتی ہے اللہ کے فیصلے پر تم پر تو اے اہل بیت! اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکات ہیں اللہ تعالیٰ یقیناً بہت تعریف والا اور بڑی بزرگیوں کا مالک ہے۔لیکن ان روایات میں صاف الفاظ میں بیویوں کے اہل بیت ہونے سے انکار کیا گیا ہے۔پس ان خلاف قرآن روایات کو کون مسلمان تسلیم کر سکتا ہے۔یہ اقوال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نہیں ہیں۔بلکہ ان لوگوں کی افترا پردازیاں ہیں جو باوجود سخت وعیدوں کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے سے نہیں جھجکتے تھے۔مگر جھوٹے چھپ نہیں سکتا۔اول تو قرآن کریم سے ہی ان کی یہ روایات ٹکرا جاتی ہیں اور اس لئے قابل قبول نہیں۔دوسرے خود آپس میں یہ روایتیں سخت ٹکراتی ہیں۔مثلاًیہی واقعہ پندرہ بیس راویوں سے مذکور ہے اور مختلف روایتوں میں اس قدر سخت اختلاف ہے کہ ان میں تطبیق کی کوئی صورت نہیں۔حضرت ام سلمہ کی طرف بہ قول منسوب کیا گیاہے کہ یہ آیت ا۔ن کے گھر میں نازل ہوئی ہے حضرت عائشہ کی طرف منسوب کیا گیا ہے کہ گویا ان کے گھر نازل ہوئی ہے۔کسی روایت میں ہے کہ جس وقت آیت تطہیر اتری تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہ اور حضرت حسین اور علی کو ام سلمہ کے گھر میں بلا کر ان کو اور میں داخل کیا۔کسی میں ہے