انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 88 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 88

۸۸ احمدیوں کے عقائد اور آریوں، عیسائیوں کے عقائد مگر اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم یہ کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺکے بعد آپ کی اتباع اور آپ کی غلامی سے آپ کی امت کا ایک فرد نبی بھی ہو سکتا ہے۔گویا انہیں اگر ہمارا کوئی بڑا جُرم نظر آتا ہے تو وہ یہی ہے کہ ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ آنحضرت ﷺکے بعد نبی ہو سکتا ہے۔جو باوجودنبی ہونے کے آپ کے دین کا خادم اور آپ کا غلام ہی ہو گا۔اس بناء پر وہ ہم سے دشمنی اور عداوت رکھتے اور ہمیں کافر اور دجّال قرار دیتے ہیں۔فرض کر لو یہ عقیدہ ایک جُرم ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ کیا اس جُرم کا مجرم کہ آنحضرت ﷺ کے بعد آپ کے متعین کامل نبوت کے مقام کو پا سکتے ہیں اور باوجود نبی ہونے کے وہ آپ کے غلام ہی ہوں گے جو آپ کے دین کو اور قرآن کریم کے پاک علوم کو دنیا کے کناروں تک پہنچائیں گے اس جُرم کے برابر یا اس سے بڑھ کر ہو سکتا ہے جو آنحضرتﷺ نعوذ بالله دجّال، کذّاب، شہوت ران، فاسق اور فاجر قرار دے۔ان دونوں جُرموں کو ایک ادنی ٰسے ادنی ٰ عقل رکھنے والے گائوں کے جاٹ کے سامنے بھی رکھ دیا جائے اور اس سے پوچھا جائے کہ دونوں میں سے بُری بات کونسی ہے۔تو وہ یہی کہے گا کہ آنحضرت ﷺکے بعد اپنی غلامی میں نبوت جاری رہنے کے عقیدہ کے مقابلہ میں یہ جُرم بہت ہی بڑا ہے کہ آپ کو علی الاعلان نعوذ بالله دجّال، كذّاب، فاسق اور فاجر کہا جائے۔اور میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بھی صحیح الفطرت اور صحیح الدماغ غیراحمدی ایک آن کے لئے بھی اس بات کو ماننے کے لئے تیار ہو کہ وہ لوگ جو آنحضرتﷺکے غلاموں میں اپنے آپ کو شمار کرتے ہیں اور آپ کے دین کو چاروں طرف دنیا میں پھیلانے والے ہیں اور آپ کی محبت اور آپ کے دین کی اشاعت میں ہر ایک قسم کی قربانی نہایت فراخدلی کے ساتھ کرتے ہیں ان سے ہم ان لوگوں کو بد ر جہابہتر سمجھے ہو کہ آنحضرت ﷺ کو ایک سے زیادہ بیویاں کرکے نِعُوذ بالله شہوت رانی کرنے والا ڈاکو ، زانی، فاسق، فاجر ، سچے دین سے کے تعلق نہ رکھنے والا قرار دیتے، دنیا میں اسلام کے پھیلنے کو گمراہی کا پھیلنا خیال کرتے اور اسلام اور بانی اسلام سے ہر طرح دشمنی رکھنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔یہی وہ عقیدے ہیں جو آریہ اور عیسائی اسلام اور آنحضرت ﷺکی نسبت رکھتے ہیں۔ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ آپ کی امت کا انسان آپ کی غلای میں نبوت کا مرتبہ حاصل کر سکتا ہے۔