انوارالعلوم (جلد 9) — Page 35
انوار العلوم جلد 9 ۳۵ من انصاری الی الله کی اپنے اخلاص کی وجہ سے اور کئی آسودہ وجہ سے اور کئی آسودہ حال لوگ اپنی آسودگی کی وجہ سے ایسے ہیں کہ وہ ایک ماہ امد سے زائد دینا چاہتے ہیں اور دب اور دینے کی مقدرت رکھتے ہیں میں 1 میں ایسے لوگوں سے کہوں گا کہ میری قیدوں کی وجہ سے اپنے ایمان اور اپنے اخلاص کو مقید نہ کرو بلکہ آگے بڑھو اور خدا کے فضل سے حصہ لینے کی بیش از پیش کوشش کرو کہ یہ دن روز نہیں آتے اور ایسی عیدوں کے چاند ہر سال نہیں چڑھتے ۔ خدا کے رسولوں کا زمانہ ڈھونڈنے سے نہیں ملتا نہ تلاش کرنے سے حاصل ہوتا ہے یہ دن تو خدا ہی لاتا ہے اور اپنی پوشیدہ حکمتوں کے ماتحت لاتا ہے پس ان دنوں سے بڑھ کر قیمتی اور نایاب دن اور کوئی نہیں پس ان سے جس قدر فائدہ حاصل کر سکتے ہو کر لو۔ اے بھائیو! آپ لوگوں نے اس شخص کا زمانہ پایا ہے جس کے زمانہ کی خبر نوح سے لے کر رسول کریم ال تک سب رسولوں نے دی تھی ۔ ہاں اس اس کا زمانہ جو دنیا کے لئے منجھی ہے اور سارے جہان کو ایک دین پر جمع کرنے کے لئے آیا ہے جس کا زمانہ قیامت کا زمانہ ہے کیونکہ اس میں سب دنیا کو اکٹھا کرنے کے لئے خدا کی قرنا پھونکی گئی ہے ۔ وہ آدم ثانی ہے کیونکہ اس کی قدی تاثیرات سے اب دنیا کو ایک نئی پیدائش حاصل ہونے والی ہے جس طرح پہلے آدم کے ذریعہ سے اس کو جسمانی پیدائش ملی تھی اب اس آدم ثانی کے ذریعہ سے اسے ایک روحانی پیدائش ملے گی۔ دل بدل دیئے جائیں گے علوم و عرفان کے دروازے کھول دیئے جائیں گے خدا تعالیٰ کے زندہ اور قدیر ہونے کے ثبوت اس طرح مہیا کئے جائیں گے کہ گویا انسان اپنی آنکھوں سے اس کو دیکھ لے گا اور قیامت اور حشر ما بعد الموت کی حقیقت اس طرح منکشف کی جائے گی کہ گویا لوگ مردوں کو اپنے سامنے دیکھیں گے ۔ آپ لوگوں نے خدا تعالی کی قدرت کانشان پر نشان دیکھا اور معجزہ پر معجزہ مشاہدہ کیا اور نہ صرف یہ کہ خدا کے جری حضرت احمد علیہ السلام کے ہاتھ پر ہی لاکھوں معجزات دیکھے بلکہ آپ کے بعد آپ کے خلفاء کے ہاتھ پر بھی آپ نے زندہ خدا کے قادرانہ نشانات کا مشاہدہ کیا۔ پس کیا اس زمانہ کو پاکر اور اس قدر نشان کو دیکھ کر بھی آپ لوگوں کے دلوں میں دنیا کی کوئی ملونی رہ سکتی ہے ؟ اگر شہزادہ عبد اللطیف اور مولوی نعمت اللہ صاحب شہید کے نمونے ساری جماعت کی ایمانی حالت کا نقشہ ہیں تب مجھے یہ کہنا چاہئے کہ نہیں اور ہرگز نہیں۔ پس میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ لوگوں میں سے آج مجھے کوئی بھی یہ جواب دے گا کہ اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلاً إِنَّا هُهُنَا قَاعِدُونَ " - بلکہ میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے نشانات کو جو بارش کی طرح نازل ہو رہے ہیں دیکھ کر آپ میں سے ہر ایک شخص یہ کہتے ہوئے و