انوارالعلوم (جلد 9) — Page 488
۴۸۸ ۸ اسی طرح ایک احمدی کا حال ہے کہ وہ بھی اتحاد بين المسلمين کی جب خواہش کرے گا تو اس کے راستے میں بھی یہی روک پیدا ہو گی۔پھر خود ہی سوچ لو ایک شیعہ سنی سے کس طرح اتحاد کر سکتا ہے، ایک وہابی سنی سے کیونکر مل سکتا ہے، ایک احمدی غیر احمدی سے کیسے صلح کر سکتا ہے۔پس مسلمانوں کے تمام فرقوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کے واسطے یہ ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے حقوق کی نگہداشت کی جائے اسی سے متفقہ طور پر قومی رنگ میں دوسری غیر مسلم قوموں کے حقوق کی نگہداشت کرنے کی بھی اہلیت پیدا ہو سکے گی۔تبلیغ مسلمانوں کی ترقی کے لئے جن امور کی ضرورت ہے ان میں سے ایک امر تبلیغ اسلام ہے قرآن شریف میں تمہیں تمام امتوں سے بہترین امت کہاگیا ہے اور بہترین کہنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ تم لوگوں کو نیکی کا وعظ کرتے ہو اور بدی سے ڈراتے ہو چنانچہ قرآن شریف فرماتا ہے كنتم خير أمة أخرجت للناس تأمرون بالمعروف وتنهون عن المنكر وتؤمنون باللہ ۱۸؎ کہ تم سب سے اچھی امت ہو جو دنیا کے نفع کے لئے پیدا کی گئی ہو کیونکہ تم لوگوں کو نیکی باتیں بتاتے اور انہیں خدا کے راستہ پر چلانے کے لئے وعظ کرتے ہو اور بدی اور بُرائی کرنے سے روکتے ہو اور ان پر ظاہر کرتے ہو کہ خدا تعالی ان باتوں سے ناراض ہوتا ہے۔پس مسلمانوں کا خیر امت ہونا صرف تبلیغ ہی کے سبب سے ہے اور اگر تبلیغ چھوڑ دی جائے تو پھر خیر امت کیسے کہلا سکتے ہیں۔میں کہتا ہوں اگر ترقی کی خواہش رکھتے ہو اور تمہیں ضرور ترقی کی خواہش رکھنی چاہئے تو تبلیغ کرو۔عیسائی بالکل معمولی قوم تھی لیکن اس نے تبلیغ شروع کی۔تکلیفیں تو اس راہ میں اس نے اٹھائیں مگر ترقی بھی کر گئی اور اب تمام دنیا پر پھیلی ہوئی ہے۔يأجوج ماجوج ایک طرف مسیحیوں کو دیکھو اور ایک طرف آریوں کو دیکھو کہ وہ پورے زور کے ساتھ اپنے اپنے خیالات کی تبلیغ کر رہے ہیں۔کہتے ہیں یاجوج ماجوج کو دوسرے ممالک میں پھیلنے سے روکنے کے لئے ایک دیوار بنا دی گئی ہے اور وہ اس دیوار کو چاٹتے رہتے ہیں اسی طرح چاٹ چاٹ کر ایک دن وہ دیوار کو درمیان سے مٹا دیں گے اور سب دنیا میں پھیل جائیں گے۔یاجوج ماجوج توجو چاٹیں گے چاٹیں گے عیسائی اور آریہ اس وقت اسلام کی دیوار چاٹ رہے ہیں کہ اسلام کو مٹا ڈالیں۔اسلام کی دیوار یہی مسلمان ہیں جنہیں مرتّد کر رہے ہیں اور اگر اسی طرح کچھ عرصہ یہ کام جاری رہا تو یہ دیوار ساری کی ساری صاف ہو جائے گی یعنی اگر مسلمانوں نے روک تھام نہ کی تو ان میں سے کچھ لوگ آریہ ہو جائیں گے اور کچھ عیسائی۔پس