انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 350 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 350

انوار العلوم جلد 9 ۳۵۰ حق الیقین رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بد اخلاقی کا الزام فردوس آسیہ ہی کے حوالہ سے الْأُمَّةِ عَنْ جَمِيعِ الْأَئِمَّةِ کی ایک روایت درج کر کے مصنف ہفوات نے ایک اعتراض ائمہ حدیث پر یہ کیا ہے کہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بے شرمی کا الزام لگایا ہے۔ وہ روایت بقول مصنف ہفوات یہ ہے کہ جب آنحضرت میرے (عائشہ کے گھر تشریف لاتے تو دونوں گھٹنے میرے دونوں زانووں پر رکھتے اور دونوں ہاتھ مونڈھوں پر اور مجھ پر اوندھے ہو جاتے اور سانس چڑھ جاتی تھی" میں پہلے لکھ آیا ہوں کہ فردوس آسیہ کوئی حدیث کی کتاب نہیں ہے اور نہ اس کی روایات اہل سنت کی مسلمہ ہیں بلکہ ہم اس کے مصنف کی حالت تقومی اور علم کو بھی نہیں جانتے۔ پس اس کی روایات پر بناء رکھنا ایسا ہی ہے جیسا کہ شیعہ مذہب پر اعتراض کرنے کے لئے کوئی شخص حشاشین اور بھنگی، چرسی، فقیروں کے اقوال پر اپنے دلائل کی بناء رکھے کیونکہ اس قسم کی کتاب کے مصنفین کی اصل غرض عجیب و غریب روایات کا جمع کرنا ہوتی ہے نہ کہ تحقیق و تدقیق۔ اسی طرح فردوس آسیہ نے جس کتاب سے یہ روایت نقل کی ہے وہ کتاب بھی حدیث کے علم کے لئے مستند نہیں ہے۔ امام شعرانی ان علماء میں سے ہیں جو روایت کی تحقیق سے زیادہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم کسی روایت سے عبرت کیا حاصل کر سکتے ہیں پس خواہ روایت جھوٹی ہو خواہ کچی وہ اس کو درج کر دیتے ہیں۔ انہوں نے صوفیاء کرام کے سوانح میں جو کتاب لکھی ہے اس میں ایسی روایات بہت سی جمع کر دی ہیں جو گو شیعوں کی روایات کا تو مقابلہ نہیں کر سکتیں مگر پھر بھی عقل کو چکرا دینے کے لئے کافی ہیں اور ان کی غرض اس قسم کی روایات کو نقل کر دینے سے محض یہ ہوتی ہے کہ ہم ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں مگر محقق صوفیاء اور محقق ائمہ حدیث کا یہ طریق نہیں ہے وہ جب روایات کو جمع کریں گے تو بے شک ہر قسم کی حدیث جو اس خاص قانون کے مطابق ہو جسے انہوں نے اپنی تصنیف کے وقت مد نظر رکھا ہو درج کر دیں گے لیکن استعمال کے وقت اس امر کو مد نظر رکھیں گے کہ آیا کوئی حدیث تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی پایہ کی ہے۔ اس بات کو کھول دینے کے بعد کہ نہ فردوس آسیہ کا مصنف نہ امام شعرانی روایہ بت کے معاملہ میں اس مقام پر ہیں کہ ان کی بیان کردہ روایت حدیث کی تحقیق کے متعلق کوئی وقعت رکھتی ہو