انوارالعلوم (جلد 9) — Page 345
۳۴۵ حق الیقین سکرات موت کی آسانی ہو۔اور اس پر اعتراض کیا ہے کہ یہ کونسی طب کا نسخہ ہے کہ مسواک کسی کے منہ میں چبوا کرلی جائے تو اس سے سکرات موت میں آسانی ہوتی ہے۔میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ فردوس آسیہ نہ حدیث کی کتاب ہے اور نہ اس پر اہل سنت والجماعت کے مذہب کا انحصار ہے ہیں اس کے حوالہ سے کوئی حدیث پیش کرنا درست ہی نہیں ہو سکتا جب کتب احادیث موجود ہیں تو ان کا حوالہ دینا مصنّف ہفوات کے لئے کی مشکل تھا صاف ظاہر ہے کہ مصنف ہفوات کو اس میں اپنے ارادہ کی قلعی کھل جانے کا احتمال تھا اور وہ جانتے تھے کہ اصل حوالہ جات کے ظاہر ہوتے ہی بہت سی روایات کی حقیقت ظاہر ہو جائے گی۔چونکہ یہ واقعہ بخاری میں بھی آتا ہے اس لئے میں بخاری کی روایت اس جگہ نقل کر دیتا ہوں۔اس سے مصنّف ہفوات کے اعتراض کی حقیقت خود بخود ظاہر ہو جائے گی امام بخاری رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے ذکر میں حضرت عائشہ کی روایت لکھتے ہیں۔کانت تقول ان من نعم الله على أن رسول الله صلى الله علي وسله توفي في بيتي و في يومي وبين سحري و نحري وان الله جمع بين ريقي وريقه عند موته - د ځل على عبد الرحمن و بيده التواك وانا شيد شو الله صلى الله عليه و سلم قرأ ينظر إليه ورث أنه يحب السواك وانا مستندہ رسول اللہ فرایتہ ینظر الیہ و عرفت انہ یحب السواک فقلت اخذہ لک فاشار براسہ ان نعم فتناو لتہ عليه فقلت الینہ لک فاشار براسہ ان نعم فلینتہ \" تر جمہ۔حضرت عائشہ فرمایا کرتی تھیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو مجھ پر احسان کئے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں اور میری باری میں فوت ہوئے ہیں اور میری گردن اور سینے کے درمیان (یعنی اس مقام پر آپ نے ٹیک لگائی ہوئی تھی) اور یہ کہ اللہ تعالی نے میرے اور آپ کے لعاب کو آپ کی وفات کے وقت جمع کر دیا۔اور یہ اس طرح ہوا کہ عبدالرحمٰن (حضرت عائشہ کے بھائی )اندر آئے اور ان کے پاس مسواک تھی اور میں نے اس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹیک دی ہوئی تھی میں نے دیکھا کہ آپ مسواک کی طرف دیکھ رہے ہیں اور میں نے سمجھا کہ آپ مسواک کرنا چاہتے ہیں پس میں نے آپ سے دریافت کیا کہ کیا آپ کے لئے یہ مسواک کے لوں؟ آپ نے سرسے اشارہ فرما یا کہ ہاں۔میں نے مسواک لے کر آپ کو دی لیکن آپ کو وہ سخت معلوم ہوئی اس پر میں نے کہا کہ کیا میں اسے آپ کے لئے نرم کر دوں؟ آپ نے سرسے اشارہ فرمایا کہ ہاں۔پس میں نے مسواک کو نرم کر دیا اور آپ نے