انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 281 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 281

۲۸۱ حق الیقین بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھو الناصر حق الیقین (رقم فرمودہ ۱۹۲۶ء) ایک کتاب مسمی بہ ھفوات المسلمين في تفضيح سيد المرسلين و تقبيح امهات المؤمنين من کتب المورخین والمفسرين والمحد ثين حال ہی میں ایک صاحب کی طرف سے جن کا نام مرزا احمد سلطان سے لکھنؤکے مطبع نور المطابع سے شائع ہوئی ہے۔اس کتاب کے مصنف کا منشاء اس دل آزار اور سبّ و شتم سے پُر کتاب کے شائع کرنے سے ان کے اپنے الفاظ میں یہ ہے کہ : ’’ مذہب اہل سنت کی کوئی کتاب ایسی نہیں کہ جب میں خدا و انبیاء و رُسل کی تفضیح نہ ہو اور سب سے زیادہ تفضیح حضور سید المرسلین و امہات المومنین کی کتب اسلامی میں ہے لیکن ان جملہ تفضیحات میں حضور سید المرسلین وامہات المؤمنین کی تفضيات و تقبیحات نہات روح فرسا اور بیخ کن اسلام ہیں اس لئے ان دو قسموں کی احادیث کے تھوڑے تھوڑے نمونے اس غرض سے پیش کئے جاتے ہیں کہ ہمارے غیور مسلمان ان احادیث و اہیہ و روایات کاذبہ کو کتب اسلامی سے خارج فرما کر خدا اور رسول کی خوشنودی کا پروانہ حاصل کریں۔چونکہ وہ موضوعہ عبارات بزرگان دین و معتبران اسلام کے نام نامی سے احادیث مشہور کر دی گئی ہیں اس لئے ہفوات امام بخاری اور بالخصوص خاتمہ کتاب ھذا سے ثابت کر دیا گیا ہے کہ ایسی جملہ احادیث دشمنان رسول و معاندان امہات المؤمنین کے تحائف ہیں جن کو نا محقّق محدثین نے