انوارالعلوم (جلد 9) — Page 170
۱۷۰ علیہ الصلوٰۃ والسلام کی نسبت ہے۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا ہے کہ مسیح فارسی النسل ہوگا۔ایران کے دارالخلافہ میں بیس کے قریب آدمی احمدیت میں داخل ہو چکے ہیں۔اور اس کے متعلق یہ اور بھی خوشی کی بات ہے کہ وہاں ہمارے جو مبلغ گئے ہیں انہیں ہم کوئی خرچ نہیں دیتے۔وہ شاہزادہ عبد المجید صاحب ہیںجو شاہ شجاع کی اولاد سے ہیں اور لدھیانہ کے رہنے والے ہیں۔انہوں نے خدمتِ دین کے لئے زندگی وقف کی تھی۔مَیں نے انہیں ایران بھیج دیا۔ان کے تازہ خط سے معلوم ہوا ہے کہ کئی ایسے لوگ جو بارسوخ اور معزز ہیں اور جن کا ہزاروں آدمیوں پر اثر ہے سلسلہ کے متعلق تحقیق کر رہے ہیں۔ایک اَور بات مَیں سُنانا چاہتا ہوں تاکہ معلوم ہوکہ خدا تعالیٰ ہمارے سلسلہ کی کس طرح تبلیغ کر رہا ہے۔پچھلے سال ترکستان میں کردوں کی جو بغاوت ہوئی تھی وہ ایک شخص شیخ سعید کے ماتحت ہوئی تھی۔وہ اتنی بڑی بغاوت تھی کہ اس کے فرو کرنے کے لئے ترکوں کو ۳ لاکھ آدمی جمع کرنے پڑے تھے اور عصمت پاشا وزیر اعظیم جیسے مشہور آدمی کو ان کا کماندار مقرر کیا گیا تھا۔شیخ سعید جب پکڑے گئے اور ان کا بیان لیا گیا تو انہوں نے کہا اگر فلاں واقعہ نہ ہوتا تو مَیں کبھی بغاوت میںشامل نہ ہوتا۔کیونکہ مَیں ارادہ کر چکا تھا کہ مَیں ہندوستان چلا جائونگا اور جماعت احمدیہ میں شامل ہو کر تبلیغِ اسلام کرونگا۔اگرچہ ان کو ترکوں نے قتل کرا دیا اور وہ اپنے اس ارادہ کو پورا نہ کر سکے۔مگر اس سے معلوم ہوتا کہ اس ملک کے بڑے بڑے آدمیوں نے احمدیت قبول کی ہوئی ہے۔مجھے افسوس ہے کہ یہ صاحب سلسلہ سے پوری طرح واقف نہ تھے ورنہ حکومت کے خلاف بغاوت میں کبھی شامل نہ ہوتے۔مَیں نے مالی مشکلات کی وجہ سے کہا ہے کہ اسوقت تک کوئی نیا کام نہ بڑھا یا جائے جبتک حالت درست نہ ہوا۔امریکہ کے مِشن پر اب خرچ کم کر دیا گیا ہے اور ہندوستان میں آئندہ سال سے زیادہ کوشش کی جائے گی تاکہ یہاں کی جماعت زیادہ بڑھے اور زیادہ بوجھ اُٹھا سکے مگر جہاں یہ ضروری ہے کہ ہماری جماعت زیادہ قربانی کرے وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ جن سامانوں کے ذریعہ وہ قربانی کر سکتی ہے ان کو بڑھایا جائے۔انگریزی میں مثل ہے کہ سونے کا انڈا لینے کے لئے مرغی کو مارنہ ڈالنا چاہئے۔اس وجہ سے ضروری ہے کہ جماعت کی مالی اصلاح اور ترقی کے لئے کوشش کی جائے۔اس کے لئے ایک تو یہ ضروری ہے کہ جماعت کے لوگ ایک دوسرے کا تعاون کریں مختلف مقامات پر ٹرنک سازی، سیاہی سازی، تنگیاں بنانا، آزار بند بنانا، کلاہ وغیرہ مختلف قسم کی