انوارالعلوم (جلد 9) — Page 607
۶۰۷ بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلی على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔ھو الناصر اسلام کے غلبہ کیلئے ہماری جدوجہد برادران اسلام السلام عليكم آج آپ لوگ جو نصرت اسلام اور مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے جمع ہوئے ہیں، میں آپ کے سامنے اسلام کی ترقی کے متعلق کچھ باتیں پیش کرنا چاہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ ان پر مناسب غور فرمائیں گے۔آپ لوگ اس امر سے ناواقف نہیں ہیں کہ اسلام کو اس وقت کی قدر نقصانات پہنچ رہے ہیں اور ہر میدان میں مسلمان کمزور ہو رہے ہیں۔اس کی وجہ جیسا کہ آپ لوگ خوب اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں کی ہے کہ کبھی بھی مستقل اور مدبّرانہ جدوجہد مسلمانوں کی بہتری کی نہیں کی گئی۔جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ تجارت میں مسلمان پیچھے ہیں، ٹھیکیداری میں مسلمان پیچھے ہیں ، صنعت و حرفت میں مسلمان پیچھے ہیں، تعلیم میں مسلمان پیچھے ہیں، آڑھت میں مسلمان پیچھے ہیں، تنظیم میں مسلمان پیچھے ہیں ، اعلیٰ پیشوں میں مسلمان پیچھے ہیں، تبلیغ جو مسلمانوں کا ابتدائی فرض رکھا گیا تھا، اس میں بھی وہ سب قوموں سے پیچھے ہیں۔زراعت بعض صوبوں میں ان کے قبضہ میں ہے مگر صرف نام کے طور پر۔زمینیں مسلمانوں کے نام درج ہیں لیکن پیداوار ہندووں کے گھر جاتی ہے۔اس کمزوری کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہر معاملہ میں مسلمانوں کی آواز بے اثر اور ان کی کوشش بے سود جا رہی ہے۔اغیار نے ان کے تمدن اور اقتصاد پر اس قدر قبضہ پالیا ہے کہ وہ مسلمان جو غلاموں کے آزاد کرنے کیلئے پیدا کیا گیا تھا، آج خود غلام بن رہا ہے۔وہ گِردو پیش کے حالات سے اس قدر مجبور ہو رہا ہے کہ گو وہ سب سے زیادہ شور چائے مگر حقیقی آزادی نصیب ہونی اس کے لئے مشکل ہے اور کی وجہ ہے کہ آپ لوگ اس کی سب سے محبوب چیز یعنی اس کے مذہب کی بھی عزت کرنے