انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 466 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 466

۴۶۶ جانتا ہے کہ یہاں کثرت ہندوؤں کی ہے بلکہ ہندو مسلمانوں سے کئی گنا زیادہ ہیں اور اپنے پرانے رسم و رواج کو قائم رکھتے ہوئے آباد ہیں اور ان حالات کے ہوتے ہوئے یہ کہنا کہ اسلام نے جبر سے کام لیا ایک بے دلیل بات ہے۔ایک بنگالی کی رائے اوپر کی دلیل کے متعلق ایک بنگالی لیڈر کی رائے مجھے ہمیشہ انسانی افکار کے اختلاف پر حیرت زدہ کرتی ہے۔ان صاحب سے ہمارے ایک مبلغ انگلستان میں ملے تو انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں اورنگ زیب نے جبر کیا اور زبردستی ہندوؤں کو مسلمان بنایا اور آپ کہتے ہو کہ اس نے ایسا نہیں کیامگر مجھے یہ غصہ ہے کہ اس نے کیوں نہ ایساکیا اور کیوں نہ ان سب لوگوں کو جبراً مسلمان بنا یا تم آج ہندوستان میں ایک مذہب ہوتا۔غرض جیسا کہ ہندو کہتے ہیں جبر ہوا۔تو اس کا اثر یہ ہونا چاہئے تھاکہ یہاں ہندو نظر نہ آتے مگر سب جانتے ہیں کہ میں اب تک ہندوؤں کی کثرت ہے۔پس ہر شخص یہ کہنے پر مجبور ہے کہ اسلام نے کوئی جبر ہندوستان میں نہیں کیا۔جبر کے باعث مذہب چھپانا دو سری بات جو مذہبی جبر سے پیدا ہوا کرتی ہے وہ إخفاء ہے جن قوموں پر جبر کیا جاتا ہے کہ وہ مذہب کو چھپانے لگ جاتی ہیں اور اپنی رسوم پوشیدہ رکھتی ہیں لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ اسلامی ممالک میں یہ بات نہیں ہے بلکہ ہر قوم جو ان ملکوں میں آباد ہے اپنامذہب اور اپنا عقیدو ظاہراً طور پر رکھتی ہے اسے کوئی مجبوری نہیں کہ اپنامذہب چھپائے اور اپنی رسوم پوشیدہ رکھے۔پھر گیا اس ملک میں یہ بات ہو سکتی ہے جس میں مسلمان خود محکوم ہیں۔چونکہ یہ کہا جاتا ہے کہ پچھلے زمانہ میں مسلمانوں نے جبر کیا۔لیکن اگر پچھلے زمانہ پر نظر ڈالی جائے تو اس میں بھی کوئی ایسی بات نظر نہیں آتی جس سے یہ گمان ہو سکے کہ مسلمانوں کے جبر کے سبب ہندوؤں کومذہب چھپاناپڑایا رسم اور رواج کو پوشیدہ رکھنا پڑا۔انگلستان کی تاریخ سے معلوم ہوتا ہے۔وہاں جب کیتھولک فرقہ زور پر ہوا تو پروٹسٹنٹ فرقہ والوں کو اپنا مذہب چُھپانا پڑا اور رسوم کو پوشیدگی میں رکھنا پڑا۔کیا ہندوستان میں ہندو اپنے مذہب کو چھپاتے رہے ہیں اور رسوم کو پوشیدہ رکھتے رہے ہیں ہرگز نہیں۔کیا کسی پہلے زمانہ میں بھی انہیں اپنامذہب چھپانا پڑا یا رسوم پوشیدہ رکھنی پڑیں؟ ہرگز نہیں بلکہ پہلے زمانوں میں تو رسوم بجالانے میں ان کی امداد کی جاتی رہتی ہے بعض مغل سلاطین نے اس بارے میں ان کو خاصی رعائتیں دے رکھی تھیں حتی کہ بعض معذوروں کے لئے جائیدادیں تک انہوں نے عطا کی تھیں اور یہی حال مذہب