انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 467 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 467

۴۶۷ کے متعلق تھا۔چونکہ اسلامی حکومت ایک وقت بہت پھیلی ہوئی تھی اس لئے اس بات کو دیکھنا چاہئے کہ اگر ہندوستان میں نہیں تو کسی اور ملک میں اس نے شاید اس قسم کی مجبوری پیدا کردی ہو کہ لوگ اپنے مذہب کو چھپائیں اور رسوم پوشیدہ رکھیں مگر جب ہم دیکھتے ہیں تو ہندوستان کی طرح وہاں بھی یہی پاتے ہیں کہ نہ آج نہ آج سے پہلے بھی کوئی ایسی مجبوری پیدا کی گئی جس سے وہاں کے لوگ مذہب کو چھپانے اور رسوم کے پوشیدہ رکھنے پر مجبور ہو جاتے۔پس جیسا کہ میں ہندوستان کے متعلق کہہ سکتا ہوں مسلمانوں نے اپنے اقتدار کے زمانہ میں اس جگہ کوئی جبر نہیں کیا جس کی وجہ سے ہندوؤں کو اپنامذہب چھپانا پڑے یا رسوم پوشیدہ رکھتی پڑھیں۔اسی طرح شام، آرمینیا، فرانس، پین، چین وغیرہ وغیرہ ممالک کے متعلق کہتا ہوں وہاں اسلامی حکومت تھی مگر لوگوں کے لئے کامل آزادی تھی۔حکومت ان پر جبر نہیں کرتی تھی جس کی وجہ سے انہیں اپنامذہب چھپانا پڑتا یا رسوم پوشیدہ رکھنی پڑتیں۔پس جب نہ کی اور ملک میں اور نہ ہندوستان میں جہاں اسلامی حکومت تھی کیا مذہب کے پیروؤں نے مذہبی رسوم کا اخفاء کیا تو پھر یہ کہنا کہ مسلمانوں نے مذہب میں جبر کیا سخت ظلم ہے۔جبر سے وطن کا چھوڑنا تیسری بات جو جبرسے پیدا ہؤا کرتی ہے اور وطن کا چھوڑنا ہے لوگوں پر جب جبر ہوتا ہے تو وہ اگر مذہب تبدیل نہیں کرنا چاہتے اور مذہب کو چھپا کر بھی رکھنا گوارا نہیں کر سکتے تو اپنے وطن چھوڑ دیتے ہیں۔مگر کیا ہندوستان میں ایسی صورت بھی پیدا ہوئی یا اس کی ضرورت یہاں کے باشندوں کو کبھی محسوس ہوئی؟ ہندوستان تو ہندوستان تمام اسلامی ممالک میں سے کسی میں بھی ایسی صورت اور ایسی ضرورت کبھی نہیں پیدا ہوئی۔وہ لوگ جن پر جبر ہو رہا ہوتا ہے اپنے آپ کو بچانے کے لئے جہاں موقع ملے چلے جاتے ہیں۔چنانچہ رومیوں نے جب مسیحیوں پر جبر کرنے شروع کئے تو مسیحی ایک پہاڑ کی غاروں میں چلے گئے۔یہ غاریں ایک سَو بیس میل لمبی ہیں اور ایسی ہیں جیسے کمره در کمرہ مکان بنائے جاتے ہیں۔ان کو CATACOMBs کہتے ہیں اور میں نے ان کو دیکھا ہے۔جب مسیحیوں پر رومیوں کی طرف سے ظلم ہوتے تو وہاں پ کر اپنی جانیں بچاتے۔کیا اس کی کوئی مثال ہندوستان میں ملتی ہے۔ہندوستان کے علاوہ دوسرے تمام اسلامی ممالک پر بھی نظر ڈالی جائے تو وہاں بھی ایسی مثال نظر نہیں آتی۔جب اسکی کوئی مثال نہیں ملتی تو پھر یہ کہنا کہ اسلام نے جبر کیا اور پزور تلوار پھیلا اسلام اور اسلام کی پاک تعلیم پر جو امن کی تعلیم ہے غلط الزام لگانا ہے۔پس جب اسلامی حکومتوں میں ایسا