انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 562 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 562

۵۶۲ کریں گے تو قرآن کریم کی سچائیوں کو اعلیٰ مقام پر پالیں گے۔مذہب کی دوغرضیں ہیں۔ایک خدا سے اتحاد دو سرا خدا کے بندوں سے اتحاد۔اس لئے میں دعا کرتا ہوں کہ ہم میں دونوں باتیں پیدا ہوں اور دونوں قسم کے اتحاد ہم کو نصیب ہوں اور یہ بات ہم اپنے حال سے ثابت کریں نہ صرف باتوں سے۔میں اپنے نفس کو بھی کہتا ہوں اور حاضرین کو بھی وہ جلد اتحاد کرلیں تاکہ مسٹررڈیارڈ کپلنگ ۶۱؎ کا یہ مقولہ کے مشرق اور مغرب کبھی نہیں مل سکتے ان کی زندگی میں ہی غلط ثابت ہو اور وہ خود ہی اس کے متعلق ایک دوسری نظم لکھ جاویں۔انگلستان کو ایسا شاعر کب ملے گا اس لئے جلدی کرنی ہوچا ہئے میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالی ان ارادوں میں ہم کو کامیاب کرے۔میں پریزیڈنٹ صاحب سے اس امر میں متفق نہیں ہوں کہ ایک فرم نے اس کانفرنس کی رو ئداد چھاپنے کا وعدہ کر لیا ہے اس لئے ہم گو نہ بے فکر ہو گئے ہیں اس لئے میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کتاب کے خریدنے کے لئے کوشش کریں تاکہ وہ جلد شائع ہو جاوے۔تقریر کے بعد تقریر کے بعد سرراس نے فرمایا۔میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہتا سوائے اس کے کہ ان برکات سے حصہ لینے پر زور دوں جو ہولی کوارٹرزسے آئی ہیں۔اس پر کانفرنس کا آخری جلسہ ختم ہوگیا۔الحمد لله على ذالک۔(الفضل ۶ نومبر ۱۹۲۴ء)