انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 512 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 512

۵۱۲ کہ ان سے زیادہ عربی جانتا ہوں۔پروفیسر عبدا لحکیم :- (طالب علم کو مخاطب کر کے اس آیت سے یہی ثابت ہے اور اس میں بحث فضول ہے۔پہلا طالب علم:- کیا پہلوں میں سے بھی کسی نے یہ معنی کئے ہیں اور کسی کا ایسا عقیدہ ہے؟ حفرت:۔یہ سوال معقول ہے۔یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم دکھائیں چنانچہ مولانا روم ،ابن عربی ،دیوبندمدرسہ کے بانی مولانا محمد قاسم اجرائے نبوت کے قائل ہیں۔طالب علم :۔۔مرزا صاحب پر کونسی کتاب نازل ہوئی؟ حضرت:۔ہر رسول کے لئے کتب شرط نہیں۔شریعت کامل اور ختم ہو چکی ہے۔پہلے ایسے رسول بنی اسرائیل میں آتے رہے ہیں جن پر کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی۔پروفیسر عبد الحکیم مگر حضرت مرزا صاحب تو اپنی رسالت کا انکار کرتے ہیں۔من نیستم رسول و نیاوروه ام کتب حضرت:- یہ تو آپؐ کی رسالت کو ثابت کرتا ہے کہ میں ایسارسول نہیں جو کتاب لایا ہو۔عبدا لحکیم :۔نہیں وہ تو کہتے ہیں کہ رسول بھی نہیں اور کتاب بھی نہیں لایا۔حضرت:۔آپ کو واوؤعطف سے غلطی لگتی ہے-واؤ مخاطب کے لئے دلیل کے طور پر بھی آتا ہے اور اس کا دوسرا مصرع پڑھو۔ہاں ملہم استم وز خداوند منذرم اور نذیر قرآن مجید میں رسول کے لئے آیا ہے۔عبد ا لحکیم:۔قرآن مجید کسی نبی کو کسی پر فضیلت نہیں دیتا۔حضرت:- قرآن مجید میں تو لکھا ہے تلک الرمل فضلنا بعضهم على بني -۴۳؎ عبدا لحکیم :- قرآن مجید میں آنحضرت ﷺ نے کہا ہے کہ مجھے کسی پر فضیلت نہیں۔حضرت:۔قرآن مجید آپ کے سامنے ہے نکال کر دکھادیں اور قرآن مجید آنحضرتؐ کا کلام نہیں یہ خدا کا کلام ہے۔دوسرا طالب علم:- آپ مسلمان کو پھر کافر تو کہتے ہیں؟ حضرت :۔لوگ کافر کے معنے یہ کرتے ہیں کہ وہ جہنم میں چلا جائے گا ،ہم یہ نہیں کہتے یہ ہمارے اختیار کی بات نہیں اس میں جہنم کا سوال نہیں۔یہ خدا کا کام ہے۔یہ ایک ریلیجس ٹرم ہے۔وہ انکار