انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 374 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 374

۳۷۴ " الفضل ‘‘اور نام کا مقابلہ کیا کرتا تھا اور \" پیغام صلح کی پالیسی کو ترجیح دیا کرتا تھا۔وہ داخل ہو گیا۔اور آج اس کی ایڈ یٹری کے عہدہ پر ممتاز ہے۔آپ لوگ سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ نوجوان میاں غلام نبی صاحب بلانوی ایڈیٹر الفضل تھے۔خدا کی قدر تیں بھی عجیب ہیں۔سفر کہاں سے شروع ہوا اور کہاں آکر ختم ہوا والأموربخواتيمها خدا کے عطا کردہ نئے کارکن ۱۹۱۴ ء کا دور جو میرے لئے بھی افضل کے لئے اور ساری جماعت کے لئے بھی نیا دور تھا۔وہ تو غالباً بہتوں کو یاد ہو گا۔اس دور میں اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ السلام کی حقیقت کو دنیا پر واضح طور پر ظاہر کیا۔ہمیں نئے نئے کارکن عطا کئے۔حافظ روشن علی صاحب، مکرم میر مراسحقٰ صاحب، عزیزم مرزا بشیراحمد صاحب، شیخ عبد الرحمن صاحب مصری، چودھری صاحب ماسٹر محمد الدین صاحب، صوفی غلام محمد صاحب، ماسٹر نیر صاحب اسی دور جدید کی یادگار ہیں۔اور کیا پودے جڑیں پکڑرہے ہیں۔اللهم زد فزد- الفضل کو ترقی مبارک ہو ’’ الفضل‘‘ نے بھی اس عرصہ میں کئی رنگ بدلے ہیں۔اور اب وہ پھر اپنے پرانے سائز پر چھپنا شروع ہوا ہے۔خداتعالی یہ ترقی مبارک کرے۔ترقی اس لئے کہ گو سائز اس کا پرانا ہو اگر اب وہ ہفتہ میں دو بار نکلے گا۔اور پہلے وہ ہفتہ میں ایک بارنکلتا تھا۔تغیرات سے پاک صرف ایک ہستی ہے چیزیں بنتی ہیں اور بگڑتی ہیں۔آدمی پیدا ہوتے ہیں اور مرتے ہیں۔کام شروع ہوتے ہیں اور ختم ہو جاتے ہیں۔کہیں ترقی ہے کہیں تنزل ہے۔کہیں خوشی ہے کہیں رنج ہے۔مگر ایک ہستی ہے جو ان سب تغیرات سے پاک ہے۔وہی وارث ہے سب کی۔جب دوست اور اولاد انسان کو بُھلادیتے ہیں۔جب پسینہ کی جگہ خون بہانے والے لوگوں کے دلوں میں ایک ہلکے نقش کی طرح ایّامِ سلف کی بار باقی رہ جاتی ہے اُس وقت وہی ہستی اس کی یاد کو تازہ رکھتی ہے پس اصل میں وہی وارث ہے۔نیک کام کاقیام کہتے ہیں نیک کام دنیامیں قائم رہتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ نیک کام قائم ہوتا ہے مگر یہ غلط ہے کہ دنیامیں قائم رہتا ہے۔کئی نیک کام ہیں جو دنیا سے غائب ہو گئے اور بھُلادیئے گئے ہیں۔کئی نبی ہیں جن کے نام تک ہمیں معلوم نہیں۔نیک نام