انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 282 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 282

تکلیف دینے والی ہوں نہ کریں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مسلمان بازاروں اور گلیوں میں وقار کے ساتھ چلتے ہیں۔رسول کریم ا نے کسی شخص کو دیکھا کہ ایک جوتی پہنے ہوئے چل رہا ہے تو آپ نے اسے منع فرمایا اور فرمایا کہ یا آدی دونوں جوتیاں پنے یا ایک بھی نہ پہنے۔۲۲۔مسلم شہریوں کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ راستوں یا لوگوں کے جمع ہونے کی جگہوں میں کوئی غلاظت نہ پھینکیں اور ان کو گندہ نہ کریں رسول کریم نے فرمایا ہے کہ اس شخس پر خدا کی نارا تسلی نازل ہوتی ہے جو راستوں میں پاخانہ کرتا ہے یا درختوں کے نیچے جہاں لوگ آکر بیٹھتے ہیں۔اسی طرح مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ راستوں اور پلک جملوں کو صاف رکھنے کی کوشش کرے اور جس قدر مدد ان کے صاف کرنے میں دے سکتا ہے دے۔چنانچہ رسول کریم فرماتے ہیں جو شخص راستہ میں سے لوگوں کو ایذاء دینے والی چیزیں بناتا ہے اس پر خدا کا فضل نازل ہوا ہے۔مسلم شہری کا ایک یہ بھی فرض ہے کہ اگر وہ چیزیں فروخت کرے تو ضرر رساں چیزوں کو فروخت نہ کرے۔مثلا سنی ہو گی یا موسم کے لحاظ سے پکاریاں پیدا کرنے والی چیزوں کو اس کے لئے یہ کہنا کافی نہیں کہ لوگ جان کر اور سوچ سمجھ کر ان چیزوں کو لیتے ہیں بلکہ اس کا فرض ہے کہ ووخورلوگوں کی صحت کا خیال رکھے اور ان چیزوں کو فرولت ہی نہ کرے۔مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ پلک جگہوں پر بلند آواز سے لڑے اور جھگڑے نہیں اور لوگوں کے امین اور آرام میں خلل نہ ڈالے اور اس کا یہ بھی فرض ہے کہ ایک نہیں کہ جن کو لوگ استعال کرتے ہیں ان کو گندہ نہ کرے۔مثلا کھڑے پانی میں پیشاب نہ کرے یا اور کوئی غلاظلمت ان میں نہ دیکھے اور اس کا یہ بھی فرض ہے کہ گندم کلا م منہ پر نہ لاس اور نہ پیک مجموں پر کوئی ایسا فعل کرے جو لوگوں کو ایذاء دیتا ہو۔مثلا نشانہ بپھرے یا اور ایک ہی کوئی حرکت نہ کرے۔پھرا سلام ہمیں یہ بھی سکھاتا ہے کہ ایک مسلم شهری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ لوگوں کو اچھی باتیں سکھاتا رہے اور بد باتوں سے روکتا رہے مگر نرمی اور محبت سے سکھائے آلوگ جوش میں آکر ان سے اور بھی دور نہ ہو جائیں اور مسلم شہری کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ لوگوں کو علم سکھائے اور جو کچھ اسے معلوم ہو اسے چھپائے نہیں بلکہ لوگوں تک اس کا فائدہ عام کرے۔کیونکہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص کسی علم کو چھپاتا ہے او ر باوجود لوگوں کے پوچھنے کے