انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 66 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 66

۶۶ جب آپ اپنے متعلق مریم کا لفظ بولتے ہیں تو صاف بتاتے ہیں کہ اس سے مراد روحانی درجہ ہے اگر درجہ بدلنا باپ ہوتا ہے تو قرآن نے ایسے سات باپ بتائے ہیں کہ ایک شخص سات دفعہ اپنا باپ بنتا جاتا ہے۔قرآن نے سات درجے مؤمن کے بتائے ہیں۔چنانچہ فرمایا۔قد أفلح المؤمنون الذين ھم في صلاتهم خاشعون والذين ھم عن اللغو معرضون والذين ھم للزكوة فاعلون۔والذین ھملفروجھم حفظون الاعلى أزواجهم اوما ملكت أيمانهم فإنهم غير ملومین- ۲۴؎ پس اگر مدارج کےفرق کے معنی یہ ہیں کہ پہلا درجہ دوسرے کاماں یا باپ ہوتا ہے تو کوئی یہ بھی مان سکتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب حضرت عیسیٰ کی ماں بن گئے لیکن اگر ایسا نہیں تو پھر حضرت صاحب پر کیسا اعتراض۔پھر اگر حضرت صاحب کہتے ہیں کہ میں سچ مچ مریم ہوں۔تو بھی اعتراض کیا جا سکتا تھا لیکن اگر مریم سے مراد آپ مریم کی حالت پاکیزگی لیتے ہیں تو اعتراض کیسا؟ دیانت اور شرافت کا تقاضایہ ہے کہ قائل کے کلام اور مراد کو دیکھا جائے مگر افسوس کہ ہمارے مخالفین اس سے بالکل عاری ہو گئے ہیں۔حضرت مرزا صاحب کے مختلف نام پھر کہا گیا ہے مرزا صاحب کبھی اپنے آپ کو مریم لیتے ہیں کبھی ذوالقرنین کبھی عیسیٰ، کبھی کرشن ہم انہیں کیا سمجھیں میں کہتا ہوں سب کچھ ایک وجود کو ہی کہہ سکتے ہیں رسول کریم ﷺکونبی، رسول، خاتم النّبيّن، بشارت ،عیسیٰ، مثیل عیسیٰ، دعائے ابراہیم کیا جاتا ہے یا نہیں اسی طرح رسول کریم ﷺنے اپنے آپ کو ماحی ،عاقب، حاشر کہا ہے یا نہیں ۲۵؎ کہ اگر رسول کریمﷺ ایک وقت میں یہ سب کچھ کہلا سکتے ہیں تو مرزا صاحب وہ کیوں نہیں کہلا سکتے جو وہ اپنے متعلق فرماتے ہیں۔اگر رسول کریم ﷺایک وقت میں تمام پہلے انبیاء کے مثیل ہو سکتے ہیں تو آپ کا غلام کیوں نہیں ہو سکتا؟ پھر پہلے انبیاء کو جانے دو پچھلے اولیاء کے ہی متعلق دیکھ لو۔شیعوں کے جو بارہ امام مانے جاتے ہیں اور ہم بھی انہیں نیک مانتے ہیں ان میں سے ایک کا قول ہے کہ میں آدم ہوں میں موسیٰ ہوں میں عیسیٰ ہوں وغیرہ۔پھر حضرت مرزا صاحب پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔دیکھو ایک شخص اگر ایک استادسے فارسی پڑھے ایک سے عربی ایک سے انگریزی تو کیا یہ نہ کہے گا کہ میں نے یہ علم فلاں فلاں سے پڑھے اسی طرح جتنے نبیوں کے علم تھے اور چونکہ حضرت مسیح موعود کو سکھائے گئے کیونکہ آپ محمد ﷺ کے بروز تھے اس لئے یہ چند نام کیا اگر آپ کے ایک لاکھ