انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 474 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 474

۴۷۴ دوره یو رپ تھا- اس پیغام بر کانام احمدؑ تھا اور جو لوگ اس کے پیغام کو قبول کرکے اس کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں وہ اسی طرح خدا کے فضل کے وارث ہوتے ہیں جس طرح کہ پہلے نبیوں کے ماننے والے خداکے فضل کے وارث ہوتے رہے ہیں- میں اسی پیغمبر کا ماننے والا ہوں اور اس کا خلیفہ ثانی ہوں اور اس محبت کی وجہ سے جو اس پیغمبر نے ہمارے دلوں میں بنی نوع انسان کے متعلق بھر دی ہے آپ لوگوں کو اس کا پیغام سنانے آیا ہوں۔موجودہ زمانہ میں خدا کا پیغام وہ پیغام کیا ہے ؟ میں اس کو حضرت مسیح موعود کے الفاظ ہی میں بیان کر دیتا ہوں۔(1) "اے سننے والو!سنو!! کہ خدا تم سے کیا چاہتا ہے۔بس یہی کہ تم اسی کے ہو جاؤ۔اس کے ساتھ کسی کو بھی شریک نہ کرو۔نہ آسمان میں نہ زمین میں۔ہمارا خداوہ خدا ہے جو اب بھی زندہ ہے جیسا کہ پہلے زندہ تھا اور اب بھی وہ بولتا ہے جیسا کہ وہ پہلے بولتا تھا۔اور اب بھی وہ سنتا ہے جیسا کہ پہلے سنتاتھا۔یہ خیال خام ہے کہ اس زمانہ میں وہ سنتا تو ہے مگر بولتا نہیں بلکہ وہ سنتا اور بولتا بھی ہے۔اس کی تمام صفات ازلی ابد ی ہیں کوئی صفت بھی معطل نہیں اور نہ کبھی ہوگی۔وہ وہی واحد لا شریک ہے جس کا کوئی بیٹا نہیں اور جس کی کوئی بیوی نہیں۔‘‘ ۲۳[؎ (۲) ” میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ آدمی ہلاک شدہ ہے جو دین کے ساتھ کچھ دنیا کی ملونی رکھتا ہے اور اس نفس سے جہنم بہت قریب ہے جس کے تمام ارادے خدا کے لئے نہیں ہیں بلکہ کچھ خدا کے لئے اور کچھ دنیا کے لئے۔پس اگر تم دنیا کی ایک ذرہ بھی ملونی اپنے اغراض میں رکھتے ہو تو تمہاری تمام عبادتیں عبث ہیں۔اس صورت میں تم خدا کی پیروی نہیں کرتے بلکہ شیطان کی پیروی کرتے ہو۔تم ہرگز توقع نہ کرو کہ ایسی حالت میں خدا تمہاری مدد کرے گا بلکہ تم اس حالت میں زمین کے کیڑ ے ہو اور تھوڑے ہی دنوں تک تم اس طرح ہلاک ہو جاؤ گے جس طرح کے کیڑے ہلاک ہوتے ہیں۔اور تم میں خدا نہیں ہو گا بلکہ تمہیں ہلاک کر کے خدا خوش ہوگا۔لیکن اگر تم اپنے نفس سے در حقیقت مر جاؤ گے تب تم خدا میں ظاہر ہو جاؤ گے اور خدا تمہارے ساتھ ہو گا۔اور وہ گھر بابرکت ہو گا جس میں تم رہتے ہوئے اور ان دیواروں پر خدا کی رحمت نازل ہوئی جو تمہارے گھر کی دیوار میں ہیں اور وہ شہر بابرکت ہو گا جہاں ایسا