انوارالعلوم (جلد 8) — Page 473
۴۷۳ دوره یو رپ ہونی چاہیے اور وہ اس کے احکام کو اپنے اعمال پر اسی طرح حاکم بناتے ہیں جس طرح کہ ان کو حاکم بنانا چاہیے ؟اور کیا فی الواقع ان کو وہ روحانی طاقتیں حاصل ہیں جن کے ذریعہ سے انسان کے واصل باﷲہونے کا علم ہوتا ہے- میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے ہر اک نے کم از کم بائیبل پڑھی ہوگی یا اس کے بعض حصوں کو دیکھا ہوگا- آپ لوگ اس سے اندازہ کرسکتے ہیں کہ وہ لوگ جن کا بائیبل میں ذکر ہے کیا آج بھی پائے جاتے ہیں؟ کیا آج بھی اﷲتعالیٰ ان کے لئے اس قسم کے نشانات دکھاتا ہے؟ اگر ان باتوں میں سے کوئی بھی نہیں بلکہ دنیا خدا تعالیٰ پر ایمان سے خالی ہےدہریت کا زور ہے- بجائے خدا تعالیٰ سے محبت ہونے کے روپیہ اور مال اور عزت سے محبت ہے- بجائے بنی نوع انسان کی ہمدردی کرنے کے لوگ ایک دوسرے کا حق مارنے کی فکر میں رہتے ہیں- بجائے اس کے کہ خدا تعالیٰ کسی کے ہاتھ پر نشان دکھائے خدا تعالیٰ کا اپنا وجود ہی مخفی ہورہا ہے- صرف اور صرف جسمانی لذتوں کے حصول کی فکر میں لوگ مشغول ہیں اور مذہب کے احکام کو تو ظاہری شکل کہہ کر ٹال دیتے ہیں لیکن کالر اور نکٹائی اور بوٹ اور لباس کی اور بہت سی اقسام اور کھانے کے طریق وغیرہ کے متعلق اپنے خود ساختہ قوانین کی اس قدر پابندی کررہے ہیں کہ گویا انسانی حیات کا واحد مقصد ہی وہی کام ہیں ذرا سے غور سے بھی انسان معلوم کرسکتا ہے کہ آسمانی احکام کو ظاہری شکل اور قشر کہنے سے ان کی یہ غرض نہیں ہے کہ ظاہری شکل اور قشر کی ضرورت نہیں بلکہ اصل غرض یہ ہے کہ خدا کے احکام کو منسوخ کرکے وہ خود قواعد بنانا چاہتے ہیں- یہ انکار درحقیقت قانون کا نہیں ہے بلکہ قانون بنانے والے کے حق کا ہے- اب میں آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا ان حالات میں اس بات کی ضرورت ہے یا نہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک تازہ پیغام بندوں کو آئے تا کہ وہ محسوس کریں کہ ان کا خدا زندہ خدا ہے اور طاقتور خدا ہے اور یہ نہیں کہ دیر تک کام کرکے تھک گیا ہے اور جنت کے کسی گوشہ میں سورہا ہے۔موجودہ زمانہ کا پیغامبر ضرورت پیغام کو ثابت کرنے کے بعد میں اصل مضمون کی طرف لوٹتا ہوں اور آپ کو بتاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کو چھوڑا نہیں اور وہ ان کی ضروریات کو بھولا نہیں بلکہ اس نے اسی طرح اپنے ایک برگزیدہ کے ذریعہ سے دنیا کی ہدایت کے لئے پیغام بھیجا ہے جس طرح کہ اس نے نوحؑ- ابراہیمؑ- موسیؑ- داؤدؑ- مسیحؑ- کرشنؑ- رامچندر- بدھ- کنفیوشس- زرتشت اور محمد ﷺ کی معرفت پیغام بھیجا