انوارالعلوم (جلد 8) — Page 196
۱۹۶ مگر بعض نہیں گئے اور پھراس واقعہ پر ونجواں کے بھی بہت سے لوگوں نے بیعت کی اور میں نے بھی بیعت کرلی اور لڑکے کا نام عبد الحق رکھا۔منشی صاحب بیان کرتے ہیں کہ میری شادی کو بارہ سال سے زائد ہو گئے تھے۔اور کوئی اولاد نہیں ہوئی تھی۔" یہ واقعہ کیسا بیّن اور واضح ہے اور کس طرح روز روشن کی طرح اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارا خدا ایک زندہ خدا ہے او روہ خالق ہے۔اگر کوئی خدا نہیں یا وہ خالق نہیں تو کس طرح ایک ایسے شخص کے ہاں جو بانجھ تھا جس نے تین بیویاں بارہ سال کے عرصہ میں کیں کہ اسکے ہاں اولاد ہو مگر ایک کے ہاں بھی اس عرصہ میں اولاد نہ ہوئی۔مرزا صاحب کی دعا سے اولاد ہو گئی پھر ان شرائط کے ساتھ ہوئی جو سوال کرنے والے نے کئے تھے یعنی اس عورت سے ہوئی جو سب سے مُعَمّر تھی اور ہوا بھی لڑکا اور ہوا بھی خوبصورت۔اگر کوئی خدا نہیں اور اگر وہ خالق نہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا سے یہ سب کچھ کس طرح ہوا؟ اور اس نشان کی عظمت اور شان اور بھی بڑھ جاتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ سائل کو قبل از وقت لکھ دیا گیا تھا کہ اس کی طلب کردہ شرطوں کے ساتھ اس کے ہاں اولاد ہو جائے گی۔پھر اس واقعہ کی عظمت اس اثر سے معلوم ہوتی ہے کہ جو ان لوگوں پر ہوا جنہوں نے اس کو دیکھا اور اس وقت ہوا جب وہ امر واقع ہوا۔اور اس واقعہ کا اثر جیسا کہ لکھا گیا ہے یہ ہوا کہ اس شخص نے بھی بیعت کر لی اور اس کے دوسرے بہت سے رشتہ دار اسی وقت رات کے وقت ہی اٹھ کر بیعت کرنے کے لئے قادیان چل پڑے اور اس گاؤں کے دوسرے لوگوں نے بھی بیعت کر لی۔وہ شخص اور وہ لڑکا اور بہت سے لوگ جنہوں نے اس واقعہ کو دیکھا تھا باب تک بفضلہٖ تعالیٰ زندہ موجود ہیں اور ہر ایک شخص جو تحقیق کرنی چاہے ان سے پوچھ سکتا ہے۔اس واقعہ کے علاوہ اور بہت سے اس قسم کے واقعات ہیں کہ بے اولادوں کو آپ کی دعا سے اولاد ہو گئی۔مگر می سمجھتا ہوں کہ اس قسم کی مثالوں میں سے یہی ایک کافی ہے ورنہ اصل میں تو حضرت مسیح موعود کا ہر ایک بچہ خواہ لڑکا ہو خواہ لڑکی پیشگوئی کے ماتحت ہوا ہے اور اور بہت سے لوگوں کو بھی آپ کی دعا سے اولاد عطا ہوئی ہے۔اولاد کے بارے میں جو خَلق الٰہی پر ایک معتبر اور یقینی شہادت ہے میں خَلق کی قسم کا ایک اور معجزہ آپ کا پیش کرتا ہوں یہ معجزہ اس طرح ظاہر ہوا کہ آپ نے رؤیا میں دیکھا کہ آپ نے کچھ امور قضاء و قدر کے اہل دنیا کی نیکی بدی کے متعلق اپنے لئے اور اپنے دوستوں کے متعلق لکھے