انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 469 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 469

۴۶۹ دوره یو رپ چوہدری ظفراللہ خانصاحب بیرسٹر ایٹ لاء کی کابل جانے پر آمادگی میں نہایت خوشی سے اعلان کرتاہوں کہ بغیر اس تجویز کے علم کے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے اپنے نام کو اس لئے پیش کیا ہے اور لکھا ہے کہ صرف نام دینے کے لئے ایسا نہیں کرتا بلکہ پورا غور کرنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ مجھے اس کام کے لئے اپنے آپ کو پیش کرنا چاہیئے۔حضرت خلیفتہ المسیح کی دلی تڑپ افسوس کہ میری ذمہ داریاں مجھے اجازت نہیں دیتیں اور نہ میری کوئی بالغ اولاد ہی ہے کہ وہ میری دلی تڑپ کو پورا کرے۔اس لئے میں خون دل پی کر خاموش ہوں۔اور چونکہ کسی کو دل کھول کر دکھایا نہیں جاسکتا اس لئے اپنی حالت کا اظہار بھی نہیں کر سکتا ورنہ خدا شاہد ہے اس کی راہ میں مرنے کی خواہش میں مرا ہر ذره تن جھک رہا ہے التجا ہو کر اے عزیزو!اب وقت تنگ ہے اور میں آپ سے رخصت ہو تاہوں۔طبیعت میری ابھی تک بیمار ہے۔اسہال اور پیچش سے آرام نہیں، کھانسی بھی شروع ہے مگر میں اپنے رب کے ہاتھ میں ہوں اور آپ کو بھی اسی کے سپرد کرتاہوں- نعم المولى ونعم النصیر والسلام خاکسار مرزا محمود احمد (الفضل ۴- اکتوبر ۱۹۲۴ء)