انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 123 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 123

۱۲۳ سے جہاز گذریں گے جو سویز اور پانامہ کی نہروں کی طرف سے صاف اشارہ ہے۔پھر لکھا تھا کہ اس وقت کتابیں اور اخبارات کثرت سے شائع ہوں گے۔علوم ہیئت کے بہت انکشاف ہوں گے، دریاؤں میں سے نہریں نکالی جائیں گی حتیٰ کہ اصل دریا قریباً خشک ہو جائیں گے، پہاڑوں کو اڑا دیا جائے گا، سفر کا رواج زیادہ ہو جائے گا، بعض ممالک کی اصل آبادی تباہ کر دی جائے گی ستی وغیرہ کی قدیم رسوم قانوناً بند کر دی جائیں گی وغیرہ وغیرہ۔یہ سب پیشگوئیاں اس زمانہ میں پوری ہو چکی ہیں۔اسی طرح بتایا گیا تھا کہ یہ موعود و بیماریوں میں مبتلاء ہو گا ایک دھڑکے اوپر کے حصہ سے تعلق رکھے گی اور ایک نچلے دھڑ سے اور یہ کہ اس کا رنگ گندم گوں ہوگا، سر کے بال سیدھے ہوں گے اور یہ کہ اس کے کلام میں لکنگ ہو گی، کسانوں کے خاندان میں سے ہو گا، مسیحیت اور مہدویت کی دو شانوں کا جامع ہو گا چنانچہ اسی طرح ہوا۔آپ کو دوران سر اور ذیابیطس کی دو بیماریاں تھیں رنگ گندم گوں اور بال سیدھے تھے اور آپ کے کلام میں خفیف لکنت پائی جاتی تھی اور بات کرتے وقت آپ کو ران پر ہاتھ مارنے کی عادت تھی۔آپ کسانوں کے خاندان میں سے تھے اور قادیان کے باشندے تھے جسے عوام الناس کادی کے لفظ سے پکارتے ہیں۔غرض جب سب پیشگوئیوں پر مجموعی حیثیت سے نظر ڈلیں تو سوائے اس زمانہ کے اور کسی زمانہ پر اور سوائے آپ کے وجود کے اور کسی شخص پر وہ چسپاں نہیں ہوتیں اور صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہی زمانہ اس موعود کے ظہور کا ہے جس کی خبر پہلے نبیوں نے دی تھی اور آپ ہی وہ موعود ہیں جن کی انتظار میں صدیوں سے لوگ بیٹھےتھے۔اور جب ہم دیکھتے ہیں کہ ان علامتوں میں سے بہت سی علامتوں کے پورا ہونے سے پہلے بانی سلسلہ احمدیہ نے بذریعہ خاص الہام کے ان کے پورا ہونے کی خبر دی تھی جیسے طاعون کی آمد، یورپ کی جنگ عظیم، زار روس کی معزولی اور روس سے آئندہ بادشاہت کا مٹ جانا اور زار روس اور اس کے خاندان کی قابل رحم حالت اور عالمگیر زلزلوں کا آنا، انفلوئنزا کا حملہ وغیرہ وغیرہ تو ہمارا یقین اور ایمان اور بھی بڑھ جاتا ہے اور ہم اس امر پر ایمان لانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔اور ہر شخص جو انصاف پسندی سے کام لے گا اور فیصلہ میں جلدی نہ کرے گا بلکہ سوچ کر اور غو رکر کے فیصلہ کرے گا اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ خدا تعالیٰ نے بانی سلسلہ احمدیہ میں تمام اقوام کی امیدوں کو پورا کر دیا ہے اور اس کی رحمت